ہوم » نیوز » وطن نامہ

کتے کے ساتھ انتہائی بے رحمی سے شخص نے کیا ایسا کام، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کیا گرفتار

یوٹیوبور گورو جان (Youtuber) (Gaurav John) کو پولیس نے اس لئے گرفتار کیا ہے کہ اس نے اپنے پالتو کتے کے ڈالر کو ہائڈروجن بیلون سے ہوا میں اڑا دیا تھا۔

  • Share this:
کتے کے ساتھ انتہائی بے رحمی سے شخص نے کیا ایسا کام، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کیا گرفتار
یوٹیوبور گورو جان (Youtuber) (Gaurav John) کو پولیس نے اس لئے گرفتار کیا ہے کہ اس نے اپنے پالتو کتے کے ڈالر کو ہائڈروجن بیلون سے ہوا میں اڑا دیا تھا۔

نئی دہلی. سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ لائک حاصل کرنے اور اپنی پہچان بنانے کیلئے کئی مرتبہ لوگ کچھ ایسا کر جاتے ہیں جس سے نہ صرف انہیں سماج میں شرمندہ ہونا پڑا ہے بلکہ کئی بار تھانے کے چکر بھی لگانے پڑتے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ مالویہ نگر (Malviya Nagar) میں دیکھنے کو ملا۔ یوٹیوبور گورو جان (Youtuber) (Gaurav John) کو پولیس نے اس لئے گرفتار کیا ہے کہ اس نے اپنے پالتو کتے کے ڈالر کو ہائڈروجن بیلون سے ہوا میں اڑا دیا تھا۔ اس کے بعد اس نے اس سارے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔ جیسے ہی مالویہ نگر پولیس اسٹیشن میں اس کی شکایت دی گئی پولیس نے ملزم یوٹیوبر گورو جان کو حراست میں لے لیا۔


بتادیں کہ یوٹیوبر گوررو جان نے ہوا میں کتے کو اڑاتے ہوئے ویڈیو شوت کیا اور چینل پر ڈال دیا۔ گروو نے سوچا تھا کہ اس کے ویڈیو کو لوگ پاسند کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس واقعے کی اطلاع جب PFA کو لگی تو ان لوگوں نے پہلے ویڈیو دیکھا پھر ملزم گورو پر جانوروں کے ساتھ ظلم و بے رحمی کی دفعہ کے تحے کیس درج کروای دیا۔


بتادیں کہ ملزم گورو اور اس کی ماں پر آئی پی سی دفعہ 188, 269, 34، جانوروں کے ساتھ ظلم و زیادتی دفعہ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ معاملہ تھانے تک پہنچنے کے بعد گورو نے ویڈیو ڈلیٹ کر دیا لیکن PFA نے ویڈیو کو اپنے پاس محفوظ رکھ لیا تھا۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 27, 2021 01:14 PM IST