وائی ایس آر کانگریس پارٹی جلد ہی ’جیا ہو مسلم‘ پروگرام کرے گی منعقد؟ کیاآندھراکےمسلمانوں کوہوگابڑافائدہ؟
وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 20,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں
نائب وزیر اعلیٰ عظمت باشا شیخ بیپاری نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 20,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کے لیے چار ایم ایل اے اور چار ایم ایل سی سیٹیں دیں۔
وائی ایس آر کانگریس پارٹی (YSRCP) حال ہی میں منعقدہ ’جیا ہو بی سی‘ کی مناسبت سے ایک عوامی رابطہ پروگرام ’جیا ہو مسلم‘ (Jaya ho Muslim) کا انعقاد کرے گی۔ پارٹی کے قائدین آندھرا پردیش کے تمام 175 اسمبلی حلقوں میں اس طرح کے اجتماعی اجلاس منعقد کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ عظمت باشا شیخ بیپاری نے پیر کو پارٹی ہیڈکوارٹر تادیپلی میں میڈیا کواس پہل سے واقف کرایا ہے۔
نائب وزیر اعلیٰ عظمت باشا شیخ بیپاری نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے 20,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کے لیے چار ایم ایل اے اور چار ایم ایل سی سیٹیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ جگن موہن ریڈی کی قیادت میں ایک مسلم خاتون قانون ساز کونسل کی نائب چیرپرسن کے طور پر منتخب ہوئیں۔ ایک اور مسلم خاتون کو ضلع پریشد کی چیئرپرسن کا عہدہ ملا۔ کمیونٹی لیڈروں کو دو میئر اور 11 میونسپل چیئرمین کے عہدے ملے۔ یہ بھی پڑھیں:
انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ، بہت سے ڈیڈ پی ٹی سی، میونسپل کونسلر، کارپوریٹر اور ایم پی پیز ہیں۔ وزیر نے نشاندہی کی کہ چیف منسٹر نے مسلمانوں کو جنرل کوٹہ میں بھی چھ چیئرمین کے عہدے دیئے۔
آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو (N Chandrababu Naidu) کے ضلع گنٹور میں 1 جنوری کو منعقدہ عوامی ریلی میں تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل بھی چندرابابو نائیڈو کی ریلی میں بھگدڑ جیسی صورت حال کے بعد آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ ریلی نیلور میں ہوئی تھی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔