உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشن پانی: ایک بالٹی پانی کے لئے لے لی خاتون کی جان

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ملک کی کئی ریاستوں میں جہاں سیلاب کا قہر ہے وہیں کچھ حصوں میں پانی کی قلت لوگوں کی جان پر آگئی ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ آندھرا پردیش کے شری کاکولم ضلع سے سامنے آیا ہے۔

    • Share this:
      ملک کی کئی ریاستوں میں جہاں سیلاب کا قہر ہے وہیں کچھ حصوں میں پانی کی قلت لوگوں کی جان پر آگئی ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ آندھرا پردیش کے شری کاکولم ضلع سے سامنے آیا ہے۔ یہاں پینے کے پانی کو لیکر دو خواتین میں جھڑپ ہو گئی۔  معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک خاتون کی جان چلی گئی۔ پولیس اس معاملے میں کیس درج کرکے جانچ کر رہی ہے۔
      پولیس نے معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایک عوامی نل سے کچھ خواتین پانی بھر رہی تھیں۔ اسی دوران لائن ٹوٹنے کو لیکر خواتین کے دو گروپ میں جھگڑا ہوگیا۔ معاملہ اتنا بڑھا کہ 38 سالہ خاتون تاتی ہوڑی پدما پر کچھ خواتین نے حملہ کر دہا۔ پدما کے سر میں چوٹ آئی اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
      پولیس نے کہا دقت تب ہوئی جب کچھ خاتون لائن توڑ کر پانی بھرنے لگیں۔ پدما اپنی باری کا انتظار کررہی تھی۔ اس نے جب اس بات کو لیکر اعتراض ظاہر کیا تو بحث بڑھ گئی۔ جس کے بعد کچھ خواتین نے پدما پر اسٹیل کے برتنوں سے حملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
      پولیس نے اس معاملے میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس کی پہچان سندرما کے طور پر پوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ آندھرا پردیش کے کئی حصے بارش نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی قلت سے جوجھ رہے ہیں۔ لوگوں کو پینے کے پانی کیلئے بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
      First published: