உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک میں مانسون کی انٹری، کیرالہ میں وقت سے تین دن پہلے دی دستک، IMD نے دیا اپ ڈیٹ

    ملک میں مانسون کی انٹری، کیرالہ میں وقت سے تین دن پہلے دی دستک، IMD نے دیا اپ ڈیٹ ۔ فائل فوٹو ۔

    ملک میں مانسون کی انٹری، کیرالہ میں وقت سے تین دن پہلے دی دستک، IMD نے دیا اپ ڈیٹ ۔ فائل فوٹو ۔

    Monsoon News: مانسون کا انتظار ختم ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون نے ملک میں دستک دے دی ہے ۔ محکمہ نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مانسون کا انتظار ختم ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون نے ملک میں دستک دے دی ہے ۔ محکمہ نے اتوار کو اس بات کی تصدیق کی۔ محکمہ نے ٹویٹ کیا کہ عام طور پر جنوب مغربی مانسون ملک میں یکم جون کو آتا ہے، لیکن اس مرتبہ اس نے 29 مئی کو ہی دستک دیدی ہے۔ اس طرح یہ اپنی عام تاریخ سے تین دن پہلے کیرالہ پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے پندہ دن پہلے بنگال کی خلیج میں آئے طوفان آسانی کی بنیاد پر پیشن گوئی کی تھی کہ اس بار جنوب مغربی مانسون 27 مئی تک کیرالہ کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ لیکن اس کی آمد میں دو دن کی تاخیر ہوئی۔ پھر بھی یہ عام طور پر ہونے والی مانسون کی انٹری سے تین دن پہلے آگیا ہے ۔

      کسانوں سے لے کر حکومت تک، سبھی کو مانسون کی آمد کا انتظار رہتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ ملک کی تقریباً 65 فیصد زراعت کا انحصار مانسون کی بارشوں پر ہے، جہاں آبپاشی کے ذرائع موجود ہیں، وہاں بھی مانسون کی بارش ضروری ہوتی ہے۔ ناکافی بارش کے باعث دریاؤں اور جھیلوں میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔ اس مرتبہ ملک کو اس لئے بھی مانسون کا بھی بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ پری مانسون بارشیں توقع سے بہت کم ہوئی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : وزیر اعظم مودی نے کی چار دھام یاترا کے دوران گندگی نہ پھیلانے کی اپیل


      ملک کے شمال مغربی علاقوں میں 66 فیصد تک کم بارش ہوئی، وسطی ہندوستان میں یہ تعداد 39 فیصد رہی تھی۔ اس مرتبہ گرمی نے بھی وقت سے بہت پہلے اپنا تیور دکھانا شروع کر دیا تھا ، جس کی وجہ سے مارچ سے ہی لو چلنی شروع ہو گئی تھی۔ اس مرتبہ مارچ میں اتنی گرمی پڑی کہ 122 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اتنی گرمی کی وجہ سے فصلیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پھر بڑھے کورونا کے نئے کیسیز، گزشتہ 28 گھنٹے میں ملے 2828 نئے مریض، 14 کی موت


      2018 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مانسون ملک میں 29 مئی کو پہنچا ہے۔ 2021 میں مانسون کی انٹری کافی تاخیر سے 3 جون کو ہوئی تھی۔ اس سے پہلے 2019 میں مانسون 8 جون کو آیا تھا۔ تاہم 2020 میں مانسون اپنے صحیح وقت یکم جون کو پہنچ گیا تھا۔

      خیال رہے کہ پچھلے مہینے آئی ایم ڈی نے اپنی پیشین گوئی میں کہا تھا کہ اس مرتبہ جنوب مغربی مانسون کے معمول کے مطابق رہنے کی امید ہے۔ محکمہ کے مطابق اس مرتبہ مانسون طویل مدتی اوسط کا 99 فیصد رہ سکتا ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: