اینڈروائیڈ موبائل میں بینکنگ ایپ کو نشانہ بنا رہا ہےSOVA Virus، اسے اَن انسٹال کرنا بھی مشکل
Android فونس کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے یہ وائرس۔
SOVA Virus: ایک بار فرضی اینڈروائیڈ ایپ موبائل میں ڈاون لوڈ ہونے کے بعد یہ وائرس اس موبائل کے سبھی ایپ کی جانکاری سی2 (کمانڈ اینڈ کنٹرول) سرور کو بھیجتا ہے۔
SOVA Virus:ملک میں نیا موبائل بینکنگ ’ٹروجن‘ وائرس ’سووا‘ اینڈروائیڈ صارفین کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس وائرس کے ذریعے کوئی بھی آپ کے اینڈروائیڈ فون کو انکرپٹ کرسکتا ہے اور اس کا استعمال دھمکی، پیسے کے لئے دباو بنانے و دیگر کے لئے کرسکتا ہے۔ اس کو اَن انسٹال کرنا بھی مشکل ہے۔
سینٹرل سائبر سیکیوریٹی ایجنسی سی آئی آر ٹی اِن نے اس وائرس کو لے کر ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سی ای آر ٹی اِن نے ہندوستانی سائبر اسپیس میں اس وائرس کا پتہ سب سے پہلے جولائی میں لگایا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک اس کا پانچواں ورژن اَپ گریڈ کیا جاچکا ہے۔ یہ لاگ اِن کے ذریعے یوزر نیم اور پاسورڈ حاصل کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کوکیز میں نقب لگا کر اور کئی طرح کے ایپ کا جھوٹا جال بُن کر صارفین کی جانکاری جٹاتا ہے۔ وہ انہیں دھوکہ دیتاہے۔ ہندوستان سے پہلے سووا وائرس امریکہ، روس اور اسپین میں بھی سرگرم رہا ہے۔ سی ای آر ٹی ان کے مطابق قریب 200 موبائل صارفین اب تک اس وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔
اس طرح کرتا ہے گمراہ ایڈوائزری کے مطابق، اس وائرس کا نیا ورژن فرضی اینڈروائیڈ ایپ میں چھپ کر موبائل صارفین کے اکاونٹس میں نقب لگاتا ہے۔ ان ایپ پر کروم، امیزون، این ایف ٹی جیسے مقبول ایپ کا لوگو ہوتا ہے، جس سے صارفین کو گمراہ کیا جاتا ہے اور انہیں یہ ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد صارفین کا ڈیٹا چراتا ہے۔
ایک بار فرضی اینڈروائیڈ ایپ موبائل میں ڈاون لوڈ ہونے کے بعد یہ وائرس اس موبائل کے سبھی ایپ کی جانکاری سی2 (کمانڈ اینڈ کنٹرول) سرور کو بھیجتا ہے۔ جہاں بیٹھے ماسٹر مائنڈ نشانہ بنائے جانے والے ایپ کی لسٹ تیار کرتے ہیںَ یہ لسٹ سی2 کی جانب سے واپس سووا وائرس کو بھیجی جاتی ہے۔ وہ یہ پوری جانکاری ایکس ایم ایل فائل کے طور پر سیو کرتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔