اپنا ضلع منتخب کریں۔

    دہلی: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو ہارٹ اٹیک، اسپتال میں داخل، ICU میں چل رہا ہے علاج

    دہلی: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو ہارٹ اٹیک، اسپتال میں داخل

    دہلی: سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کو ہارٹ اٹیک، اسپتال میں داخل

    سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ فی الحال، ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: سماجوادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ فی الحال، ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے اور وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ جانکاری کے مطابق، اعظم خان جب رامپور میں تھے، تو انہیں سینے میں جلن، درد اور سانس لینے مین تکلیف محسوس ہوئی تھی۔ منگل کے روز اعظم خان دہلی آئے ہوئے تھے۔ اس دوران انہیں دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

      ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اعظم خان کو بتایا کہ انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا۔ جانچ میں ان کے دل کی ایک نس میں بلاکیز ملا ہے۔ بعد میں منگل کو ہی ڈاکٹروں نے اینجیوپلاسٹی کے بعد ان کے ہارٹ میں ایک اسٹنٹ ڈالا تھا۔ فی الحال، اعظم خان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے اور آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہا ہے۔

      ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اعظم خان کو بتایا کہ انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا۔
      ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اعظم خان کو بتایا کہ انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا۔


      اعظم خان کی طبیعت ٹھیک ہے، لیکن ڈاکٹروں نے ابھی انہیں اپنی نگرانی میں آئی سی یو میں رکھا ہے۔ ایک یا دو دن بعد انہیں اسپتال سے چھٹی مل سکتی ہے۔ اعظم خان کی دیکھ بھال کے لئے ان کے ساتھ اسپتال میں ان کے بیٹے اور سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم بھی موجود ہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ اور اعظم خان کی اہلیہ ڈاکٹر تزئین فاطمہ اور بڑے بیٹے ادیب اعظم بھی دہلی میں ہی ہیں۔


       یہ بھی پڑھیں۔

      UP بلدیاتی انتخابات سے قبل اعظم خان اور شیو پال یادو کی دہلی میں خفیہ میٹنگ سے سیاست گرم

      یہ بھی پڑھیں۔

      جموں وکشمیر میں دردناک حادثہ، پونچھ میں بس کے کھائی میں گرنے سے 11 افراد ہلاک
      شیو پال یادو سے خفیہ ملاقات کی خبریں

      وہیں دوسری جانب سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر اور رامپور سے رکن اسمبلی اعظم خان اور پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو کے درمیان دہلی میں ہوئی خفیہ میٹنگ سے ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ حالانکہ پی ایس پی ایل کی طرف سے ایسی کسی بھی ملاقات سے انکار کیا گیا ہے۔جانکاری کے مطابق، پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے قومی صدر شیوپال یادو اور سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان اتوار رات یوپی بھون پہنچے۔ شیو پال یادو جہاں پہلی منزل پر ٹھہرے، وہیں اعظم خان نے دوسری منزل پر کمرہ بُک کرایا۔ اس دوران اعظم خان کے رکن اسمبلی بیٹے عبداللہ اعظم بھی آئے ہوئے تھے۔ منگل کی صبح شیو پال یادو جہاں دہلی سے روانہ ہوگئے۔ وہیں اعظم خان اور عبداللہ اعظم ابھی دہلی میں ہی قیام پذیر ہیں۔ ایسے میں شیو پال یادو اور اعظم خان کی اتوار رات ملاقات کی بحث زوروں پر ہے۔








        27 ماہ بعد آئے تھے جیل سے باہر
      حال ہی میں اعظم خان 27 ماہ سیتا پور جیل میں رہ کر ضمانت پر باہر آئے تھے، جہاں انہیں کورونا بھی ہوا تھا۔ جیل سے نکلنے کے بعد کچھ دن پہلے اعظم خان کی آنکھ کا آپریشن ہوا تھا۔ اب ان کے ہارٹ کا آپریشن ہوا ہے۔ اعظم خان 74 سال کے ہیں اور وہ 10 بار رکن اسمبلی، ایک ایک بار لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔ اعظم خان نے سیتا پور جیل میں رہ کر 2022 کا اسمبلی الیکشن لڑا اور ریکارڈ ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ اعظم خان ابھی رامپور شہر اسمبلی سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔


      Published by:Nisar Ahmad
      First published: