پلوامہ حملےکورام گوپال یادونےبتایا سازش، کہا 'حکومت بدلنے پرہوگی جانچ'۔

رام گوپال یادونے پلوامہ میں سی آرپی ایف جوانوں کے قافلے پرہوئے دہشت گردانہ حملے کو سازش قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی خاطرجوانوں کوماردیا گیا۔

Mar 21, 2019 05:26 PM IST | Updated on: Mar 21, 2019 05:26 PM IST
پلوامہ حملےکورام گوپال یادونےبتایا سازش، کہا 'حکومت بدلنے پرہوگی جانچ'۔

PHOTO : IBN7

انتخابی ماحول کے درمیان سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادونے ایک چونکانے والا بیان دیا ہے۔ رام گوپال یادونے پلوامہ میں سی آرپی ایف جوانوں کے قافلے پرہوئے دہشت گردانہ حملے کوسازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی خاطرجوانوں کوماردیا گیا۔ جب حکومت تبدیل ہوگی تب اس معاملے کی جانچ کی جائے گی، تب بڑے بڑے لوگ اس میں پھنسیں گے۔

رام گوپال یادو نے جمعرات کو سیفئی میں ہولی تقریب میں بولتے ہوئے کہا "پیراملٹری فورس حکومت سے دکھی ہے۔ ووٹ کے لئے جوان ماردیئے گئے۔ جموں سری نگرکے درمیان چیکنگ نہیں کی تھی۔ جوانوں کو عام بس میں بھیجا گیا، یہ سازش تھی"۔

Loading...

انہوں نے کہا "اس سازش کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا، جب حکومت بدلے گی، اس معاملے کی جانچ ہوگی اوربڑے بڑے لوگ پھنسیں گے"۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیرکے پلوامہ میں 14 فروری کو جموں سے سری نگرجارہے سی آرپی ایف جوانوں کے قافلے پردہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ دھماکہ خیزاشیا سے بھری ایک کار نےجوانوں کےقافلے کی گاڑی میں ٹکرماری تھی، جس سے 40 جوان شہید ہوگئے تھے۔

Loading...