உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عیدالاضحیٰ سے متعلق سماجوادی ایم پی شفیق الرحمٰن برق کے مطالبہ پر بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم آگ بگولہ، دی یہ بڑی دھمکی

    عیدالاضحیٰ سے متعلق سماجوادی ایم پی شفیق الرحمٰن برق کے مطالبہ پر بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم آگ بگولہ

    عیدالاضحیٰ سے متعلق سماجوادی ایم پی شفیق الرحمٰن برق کے مطالبہ پر بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم آگ بگولہ

    سنبھل (Sambhal) میں سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق (Shafeeq ur Rehman) نے سوال اٹھایا تھا کہ بے شک کورونا انفیکشن چل رہا ہے، لیکن عیدالاضحیٰ (Eid ul azha) کے سبب جانوروں کے بازار کھول دینا چاہئے۔ ساتھ ہی مسجد اور عید گاہ میں نماز پڑھنے کی آزادی ہونی چاہئے۔

    • Share this:
      سنبھل: اترپردیش کے سنبھل سے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق (SP MP Shafeeq ur Rehman) کے کورونا کے دور (COVID-19) میں مسجد کھولنے کے مطالبے کےبیان پر سیاست گرما گئی ہے۔ بی جے پی (BJP) رکن اسمبلی اور فائر برانڈ لیڈر سنگیت سوم (Sangeet Som) نے ان کے اس بیان پر بڑا زبانی حملہ کیا ہے۔ سنگیت سوم نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ کو معلوم ہونا چاہئے کہ یہ ان کی خالہ کی حکومت نہیں ہے، بی جے پی حکومت ہے اور یہاں ضوابط اور قانون سے کام کیا جاتا ہے۔

      کوئی بھی مذہبی مقامات نہیں کھل رہا تو کیسے دی جاسکتی ہے اجازت

      دراصل رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے سوال اٹھایا تھا کہ بے شک کورونا بحران سے لوگ پریشان ہیں، لیکن عیدالاضحیٰ کے سبب جانوروں کے بازار کھول دینا چاہئے۔ ساتھ ہی مسجد اور عید گاہ میں نماز پڑھنے کی آزادی ہونی چاہئے۔ اس کو سن کر سنگیت سوم نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت قانون اور قواعد وضوابط سے چلتی ہے۔ ایسے میں جب یہ بحران بڑھ رہا ہے اور تمام لوگ اس کے شکار ہو رہے ہیں تو انہیں ایسے بیان دنے سے بچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کوئی بھی مذہبی مقامات نہیں کھل رہے ہیں تو ایسے میں کیسے اجازت دی جاسکتی ہے۔

      دراصل رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے سوال اٹھایا تھا کہ بے شک کورونا بحران سے لوگ پریشان ہیں، لیکن عیدالاضحیٰ کے سبب جانوروں کے بازار کھول دینا چاہئے۔
      دراصل رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے سوال اٹھایا تھا کہ بے شک کورونا بحران سے لوگ پریشان ہیں، لیکن عیدالاضحیٰ کے سبب جانوروں کے بازار کھول دینا چاہئے۔


      تو پاکستان میں کورونا غائب ہوجانا چاہئے تھا
      سنگیت سوم نے کہا کہ اگر رکن پارلیمنٹ کے بیان میں دم ہے تو سب سے پہلے پاکستان میں کورونا غائب ہوجانا چاہئے تھا۔ ساتھ ہی سنگیت سوم نے کہا کہ سماجوادی رکن پارلیمنٹ کو بھی قانون پر عمل کرنا چاہئے، نہیں تو جس طرح اعظم خان کی عید جیل میں منی ہے، ان کی بقرہ عید (عیدالاضحیٰ) بھی جیل میں منے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر یہ کہاں لکا ہے کہ کھیتی کرنے والے جانور کاٹے (ذبح کئے جائیں) جائیں۔ ساگ، آلو کھاکر بھی عید منائی جاسکتی ہے۔

      ایس پی رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق نے کیا تھا یہ مطالبہ

      دراصل ایس پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عیدالاضحیٰ سے پہلے بازار لگائے جائیں۔ تاکہ ہم وہاں سے جانور لا سکیں اور ان کی قربانی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اس دوران شکر کی نماز ادا کی جاتی ہے، اللہ کا شکر ادا کرنے کے لئے، تو اس میں مسجدیں، عید گاہیں کھولی جائیں۔ تمام مسلمان احتیاط کے تحت نماز پڑھے گا۔ ہم معافی مانگیں گے اور ملک کے حالات بہتر ہونے کی ہم دعا مانگیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: