ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اسپیشل 26 کی طرز پر دھوکہ دہی کرنے والے گینگ کا پردہ فاش، ممبئی کے تاجروں کو بناتے تھے نشانہ

ممبئی ملاڈ (ایسٹ) کی کرار پولیس نے ایسے 6 ملزمین کو گرفتارکیا ہے، جو فرضی بی ایم سی افسر بن کر تاجروں کو لوٹنے کا کام کیا کرتے تھے، جلد سےجلد پیسے کمانے کے لالچ میں ان سبھی ملزم ممبئی کے مختلف علاقوں میں تاجروں کا ٹھگنے کا کام کیا کرتے تھے۔

  • Share this:

ممبئی: فلم اسپیشل 26 میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ جعلی افسر بن کر بڑے بڑے تاجروں سے پیسہ اینٹھ لیا کرتے تھے، لیکن اب ایسی ہی  ایک کہانی اصل زندگی میں بھی دیکھنے کو ملنے لگی ہے۔ ممبئی بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں 6 ملزم بی ایم سی افسر بن تاجروں کے ساتھ فریب دہی کی۔ ممبئی ملاڈ (ایسٹ) کی کرار پولیس نے ایسے 6 ملزمین کو گرفتارکیا ہے، جو فرضی بی ایم سی افسر بن کر تاجروں کو لوٹنے کا کام کیا کرتے تھے، جلد سےجلد پیسے کمانے کے لالچ میں ان سبھی ملزم ممبئی کے مختلف علاقوں میں تاجروں کا ٹھگنے کا کام کیا کرتے تھے۔

سینئر پولیس انسپکٹر پرکاش ویلے نے بتایا کہ ہکا رام دیواسی (40) کی کرارگاؤں کے اپا پاڑہ میں نقلی جیولری کا کارخانہ ہے۔ 22 مارچ کی شام 4 بجے کے قریب 6 لوگ بی ایم سی افسر کی حیثیت سے وہاں پہنچ گئے۔ ان سبھی نے دیو داسی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ 15 کاریگر آپ کے ساتھ کورونا میں کیسے کام کررہے ہیں۔ نیز کارخانہ میں تیزاب رکھنے پر بھی اعتراض کیا، جب دیواسی کو خوفزدہ دیکھا تو ان سب نےکیس نہ درج کرنے پر 5 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا۔

سینئر پولیس انسپکٹر پرکاش ویلے نے بتایا کہ ہکا رام دیواسی (40) کی کرارگاؤں کے اپا پاڑہ میں نقلی جیولری کا کارخانہ ہے۔ 22 مارچ کی شام 4 بجے کے قریب 6 لوگ بی ایم سی افسر کی حیثیت سے وہاں پہنچ گئے۔
سینئر پولیس انسپکٹر پرکاش ویلے نے بتایا کہ ہکا رام دیواسی (40) کی کرارگاؤں کے اپا پاڑہ میں نقلی جیولری کا کارخانہ ہے۔ 22 مارچ کی شام 4 بجے کے قریب 6 لوگ بی ایم سی افسر کی حیثیت سے وہاں پہنچ گئے۔

دیواسی نے اپنے بھائی اور دوستوں کے توسط سے ڈیڑھ لاکھ روپئےجمع کرکے ان لوگوں کو دے دیا۔ جب وہ لوگ جانے لگے تو دیواسی نے یہ کہتے ہوئے اپنا موبائل نمبر دینے کو کہا کہ انہیں مہینے کا ہفتہ دینے کے لئے نمبرکی ضرورت ہے۔ اسی دوران اس نے اپنا شناختی کارڈ دکھانے کے لئے کہا، ان میں سے دو نے اپنا آئی کارڈ دکھایا اور اپنے موبائل کو دیکھتے ہوئے اس آئی کارڈ کی تصویر کھینچ لی۔
رات گھر پہنچنے کے بعد اس نے اپنے بڑے بھائی کو ساری باتیں بتائیں، اس کے بھائی نے بی ایم سی میں کام کرنے والے ایک جاننے والے کو ٹیلیفون کیا تو اس نے اس طرح کے کسی بھی چھاپے کی کارروائی کی تردید کی، جب اس کو معلوم ہو گیا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو کرار تھانے میں دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی۔ ان کے ملازم کے ذریعہ آئی کارڈ کی تصویرلی گئی۔ ان میں سے ایک کے موبائل نمبرکو کرار پولیس کو دے دی۔ اس موبائل نمبرکی بنیاد پر، کرار پولیس ملزم کی تلاش  شروع کردی۔

کرار پولیس کے مطابق، ان لوگوں نے بطور فلم اسپیشل 26 کی طرز پر ممبئی کے 12 سے زیادہ مختلف تاجروں کو بی ایم سی کے فرضی افسر بن کر دھوکہ دیا تھا۔
کرار پولیس کے مطابق، ان لوگوں نے بطور فلم اسپیشل 26 کی طرز پر ممبئی کے 12 سے زیادہ مختلف تاجروں کو بی ایم سی کے فرضی افسر بن کر دھوکہ دیا تھا۔

ویرار سے تمام 6 ٹھگوں کو پکڑنے میں پولیس کامیاب ہوگئی۔ کرار پولیس کے مطابق، ان لوگوں نے بطور فلم اسپیشل 26 کی طرز پر ممبئی کے 12 سے زیادہ مختلف تاجروں کو بی ایم سی کے فرضی افسر بن کر دھوکہ دیا تھا۔ گرفتار ملزمین میں مہندر لکشمن جادھو (42) نکھل جادھو (34) سوپنیل ولاس پاٹل شامل ہیں۔ (34) توشر رام داس ٹاکلکر(30) جیون سنگھ کنور سنگھ راوت (31) بھوشن پشپ راج میلیکر (34) یہ سبھی نالا سوپارہ اور ویرار کے رہنے والے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 25, 2021 08:08 PM IST