ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی کے بعد این سی آر میں بھی کورونا وائرس کا خطرہ برقرار ، میرٹھ میں اٹھایا گیا یہ بڑا قدم

وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت احتیاطی اقدامات کرنے کے ساتھ لوگوں سے احتیاط برتنے کی بھی اپیل کر رہا ہے ۔

  • Share this:
دہلی کے بعد این سی آر میں بھی کورونا وائرس کا خطرہ برقرار ، میرٹھ میں اٹھایا گیا یہ بڑا قدم
دہلی کے بعد این سی آر میں بھی کورونا وائرس کا خطرہ برقرار ، میرٹھ میں اٹھایا گیا یہ بڑا قدم

چین کے ووہان شہر سے پھیل کر عالمی خطرہ بن چکے کورونا وائرس نے ہندوستان میں کیرالہ کے بعد اب دہلی میں بھی دستک دے دی ہے ۔ اٹلی سے لوٹ کر آئے شخص کی جانچ میں کورونا وائرس انفیکشن ہونے کی تصدیق کے بعد دہلی کے علاوہ این سی آر علاقہ میں بھی لوگوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے ۔ وہیں میرٹھ میں سوائن فلو سے ہو رہی اموات کے بعد اب کورونا کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں ۔


اٹلی سے لوٹ کر آنے والے ایک شخص کے علاوہ گزشتہ دنوں چین سے آنے والے 11 اور افراد بھی میرٹھ میں محکمہ صحت کی نگرانی میں ہیں ۔ خاص طور پر دہلی این سی آر میں کورونا کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات شروع کر دئے ہیں ۔ میڈیکل میں سوائن فلو وارڈ کے ساتھ ہی علاحدہ سے کورونا وائرس آئسولیشن وارڈ کا انتظام کر دیا گیا ہے ۔ حالانکہ چیف میڈیکل افسر کا ماننا ہے کہ ابھی اس بیماری سے گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔


وہیں این سی آر کے میرٹھ میں کورونا کی دہشت کے ساتھ سوائن فلو کا خطرہ ابھی بھی برقر ہے ۔ صرف میرٹھ میں ہی سوائن فلو سے متاثر 80 سے زیادہ افراد میں سے تقریباً 30 مریضوں کی موت اب تک ہو چکی ہے ۔ گزشتہ دنوں میرٹھ میں پی اے سی بٹالین کے ہی 17 جوانوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی تھی ، جو ابھی بھی زیرعلاج ہیں ۔


پوری دنیا میں اب تک ہزاروں لوگوں کی جان لے چکا کورونا وائرس ہندوستان کے لئے بھی ایک بڑا خطرہ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب اس وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت احتیاطی اقدامات کرنے کے ساتھ لوگوں سے احتیاط برتنے کی بھی اپیل کر رہا ہے ۔ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر راج کمار کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کی اب تک کوئی پیٹنٹ دوا یا ویکسین موجود نہیں ہے ، اسلئے اس وائرس کے خطرے سے بچنے کیلئے بہت زیادہ احتیاط ضروری ہے ۔
First published: Mar 03, 2020 10:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading