آئی این ایکس میڈیا کیس : پی چدمبر کو نہیں ملی راحت ، عدالت نے دو ستمبر تک بڑھائی سی بی آئی ریمانڈ

دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد جج کوہار نے مسٹر چدمبرم کی سی بی آئی تحویل میں دو ستمبرتک توسیع کردی۔

Aug 30, 2019 07:59 PM IST | Updated on: Aug 30, 2019 07:59 PM IST
آئی این ایکس میڈیا کیس : پی چدمبر کو نہیں ملی راحت ، عدالت نے دو ستمبر تک بڑھائی سی بی آئی ریمانڈ

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم

سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت سے کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو جمعہ کے روز بھی کوئی راحت نہیں ملی اور خصوصی عدالت نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں ان کی سی بی آئی تحویل کی مدت میں 2 ستمبر تک کیلئے توسیع کردی۔ چدمبرم کی حراست کی مدت پوری ہونے پر انہیں آج عدالت میں خصوصی جج اجے کمار کوہار کے سامنے پیش کیا گیا۔ جج کوہار نے دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد سابق مرکزی وزیر کی سی بی آئی تحویل میں 2 ستمبر تک توسیع کا حکم دیا۔ اس موقع پر مسٹر چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم بھی عدالت میں موجود تھے۔

دہلی ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد مسٹر چدمبرم کو 21 اگست کی شب سی بی آئی نے گرفتار کرلیا تھا۔ انہیں 22 اگست کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں سے سابق مرکزی وزیر کو 26 اگست تک سی بی آئی کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ چدمبرم کی حراست کی مدت پوری ہونے کے بعد 26 اگست کو ایک بار پھر عدالت میں پیش کیا گیا۔ سی بی آئی نے عدالت سے پی چدمبرم سے پوچھ گچھ کے لئے مزید پانچ دن کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے حراست میں آج تک توسیع کردی تھی۔

Loading...

پی چدمبرم کو آج پیش کرنے کے بعد ، سی بی آئی نے پوچھ گچھ کے لئے پانچ دن کی مزید حراست کی درخواست کی۔ تفتیشی ایجنسی نے دلیل دی کہ پی چدمبرم پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کررہے ہیں اور سوالوں کا براہ راست جواب نہیں دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اس معاملے میں دوسرے ملزموں کے سامنے بھی ان سے پوچھ گچھ کرنی ہے ۔

دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد جج کوہار نے مسٹر چدمبرم کی سی بی آئی تحویل میں دو ستمبرتک توسیع کردی۔

Loading...