ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یو پی: قبرستانوں کو لینڈ مافیاؤں سے بچانے کے لئے اختیار کی جارہی ہے خاص تدابیر

الہ آباد کے قدیم اورسب سے بڑے کالا ڈانڈا قبرستا ن میں راہ داری کی تعمیر کا کام ان دنوں زورو شور سے جاری ہے۔ اس کام میں مقامی آبادی کے علاوہ قبرستان انتظامیہ کمیٹی اپنا تعاون دے رہی ہے۔

  • Share this:
یو پی: قبرستانوں کو لینڈ مافیاؤں سے بچانے کے لئے اختیار کی جارہی ہے خاص تدابیر
یو پی: قبرستانوں کو لینڈ مافیاؤں سے بچانے کے لئے اختیار کی جارہی ہے خاص تدابیر

الہ آباد: یو پی میں قبرستانوں کی زمین کو لینڈ مافیاؤں سے بچانے کئی لئے خاص تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ مقامی افراد  اور سماجی تنظیمیں مل کر یہ کام رہی ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوارن قبرستانوں پرہونے والے غیرقانونی قبضے کے واقعات کے بعد بڑے پیمانے پرقبرستاوں کو محفوظ بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ریاست میں سرگرم قبرستان انتظامیہ کمیٹی نے بڑے اور دور درازعلاقوں میں واقع غیرآباد قبرستانوں میں راہ داری (کاریڈور ) بنانے کی شروعات کی ہے۔


الہ آباد کے قدیم اورسب سے بڑے کالا ڈانڈا قبرستا ن میں راہ داری کی تعمیرکا کام ان دنوں زورو شور سے جاری ہے۔ اس کام میں مقامی آبادی کے علاوہ قبرستان انتظامیہ کمیٹی اپنا تعاون دے رہی ہے۔ قبرستان انتظامیہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ قبرستان میں راہ داری بنانے کے منصوبے کو کافی غور و خوض کے بعد شروع کیا گیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ راہ داری بنانے سے قبرستان کے غیرآباد حصے کو شرپسند عناصر اور ان کے غیر قانونی قبضے سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ راہ داری کی تعمیر سے تدفین اور زیارت کے لئے آنے والے افراد کو بھی سہولت میسر ہوگی۔ قبرستا ن انتظامیہ کمیٹی کے صدرجاوید محمد کا کہنا ہے کہ راہ داری بنانے کا آغاز دوسرے قبرستانوں میں بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو قبرستان غیرمحفوظ علاقوں میں ہیں ان میں راہ داری کی تعمیر سے کافی حد تک محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔


الہ آباد کے قدیم اورسب سے بڑے کالا ڈانڈا قبرستا ن میں راہ داری کی تعمیر کا کام ان دنوں زورو شور سے جاری ہے۔ اس کام میں مقامی آبادی کے علاوہ قبرستان انتظامیہ کمیٹی اپنا تعاون دے رہی ہے۔
الہ آباد کے قدیم اورسب سے بڑے کالا ڈانڈا قبرستا ن میں راہ داری کی تعمیر کا کام ان دنوں زورو شور سے جاری ہے۔ اس کام میں مقامی آبادی کے علاوہ قبرستان انتظامیہ کمیٹی اپنا تعاون دے رہی ہے۔


الہ آباد ہائی کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ اوروقف قوانین کے ماہر سید فرمان احمد نقوی بھی ما نتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے دوران یوپی میں اوقاف کی جائیداد پرغیر قانونی قبضے کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران زمین مافیا اورشرپسند عناصر نے مل کر موقع کا فائدہ اٹھایا ہے۔ سید فرمان احمد نقوی نے شہر کی چھوٹی کربلا اور قبرستان پر ہونے والے غیر قانونی قبضے کی مثال دی۔ ان کا کہنا ہے کہ چھوٹی کربلا اور قبرستان پرہونے والے غیر قانونی قبضے کو لےکر الہ آباد زون کے انسپکٹرجنرل آف پولیس کو ذاتی طور سے درخواست  بھی لکھی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں وقف جائیداد پر ہونے والے غیر قانونی قبضے کی تفصیل بھی دی ہے۔ آئی جی زون  کی طرف سے اس معاملے میں مقامی پولیس کو مناسب کارروائی کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے، لیکن ابھی تک پولیس نے غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 09, 2020 07:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading