ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگال میں لاک ڈاٶن کی توسیع کے ساتھ اتوار کےدن کو بنایا گیا خاص

مغربی بنگال میں مکمل لاک ڈاٶن کے لٸے اتوارکے دن کو خاص بنایا گیا. اگست کے مہینے میں اتوارکے روز مکمل لاک ڈاون رہے گا۔

  • Share this:
بنگال میں لاک ڈاٶن کی توسیع کے ساتھ اتوار کےدن کو بنایا گیا خاص
بنگال میں لاک ڈاٶن کی تاریخ میں توسیع کے ساتھ لاک ڈاٶن کے لٸے اتوارکا دن خاص

کولکاتا: مغربی بنگال میں مکمل لاک ڈاٶن کے لٸے اتوارکے دن کو خاص بنایا گیا۔ اگست کے مہینے میں اتوارکے روز مکمل لاک ڈاون رہے گا۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر وزیرا علی ممتا بنرجی نے 31 اگست تک ریاست بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اَن لاک کے ساتھ لاک ڈاٶن جاری رہے گا۔ تاہم ہر ہفتے میں دو دن مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یکم اگست کو عید الاضحیٰ ہے، اس لئے سنیچر کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، لیکن اس دن تیوہارکے پیش نظر بھی پولیس کی سخت نگرانی ہوگی، باہر نکلنے والے لوگوں کو معاشرتی فاصلے اور ماسک کا استعمال کرنا لازمی ہوگا۔


وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اگست کے مہینے میں ہونے والے مکمل لاک ڈاٶن کی تاریخ کا اعلان کیا۔ انہوں نے اگست میں ہونے والےخاص تیوہاروں کے موقع پر لاک ڈاٶن کی تاریخوں میں کٸی تبدیلیاں کی رکشا بندھن و گنیش پوجاکے پیش نظر مکمل لاک ڈاٶن کی تاریخ میں دوبارتبدیلی کی گٸی اور اگست کے مہینے میں .05.08.16.17.23.24 اور 31 اگست کو ہوگا۔ مکمل لاک ڈاٶن اس وقت بنگال میں کورونا وائرس سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اس لئے ایک بار پھر بنگال میں لاک ڈاؤن کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ عید اور رکھشا بندھن کی وجہ سے دوسرے دن لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔


 وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اگست کے مہینے میں ہونے والے مکمل لاک ڈاٶن کی تاریخ کا اعلان کیا۔ فائل فوٹو

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اگست کے مہینے میں ہونے والے مکمل لاک ڈاٶن کی تاریخ کا اعلان کیا۔ فائل فوٹو


وزیرا علی ممتا بنرجی نےکہا کہ 31 اگست تک ریاست کے تمام اسکول و کالج بند رہیں گے اور سرکاری و غیرسرکاری دفاتر میں بھی حاضری گائیڈ لائن کے مطابق ہوگی۔ وزیرا علی نے کہا کے اگر سب کچھ معمول کے مطابق رہا تو یوم تعلیم پر اسکول و کالج کھل جائیں گے۔ ممتا بنرجی نےکہا کہ ہمیں احساس ہے کہ تعلیم کا شدید نقصان ہورہا ہے۔ اس لئے ہم متبادل انتظامات پر غور کر رہے ہیں۔ واصح رہے کہ محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلبا کو ٹیلی فون پر کلاس فراہم کرنے کے انتظام کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کیلئے ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 02, 2020 03:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading