مدھیہ پردیش : آئی اے ایس افسر صوفیہ فاروقی بنیں ایک مثال ، سینکڑوں طالبات کو دکھائی پیڈ مین فلم

مدھیہ پردیش کے منڈلا میں کلکٹر اور خاتون آئی اے ایس افسر صوفیہ فاروقی نے سنیٹری نیپکن کو لے کر قبائلی طالبات میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک اچھی پہل کی ہے

Feb 22, 2018 09:54 PM IST | Updated on: Feb 22, 2018 09:54 PM IST
مدھیہ پردیش : آئی اے ایس افسر صوفیہ فاروقی بنیں ایک مثال ، سینکڑوں طالبات کو دکھائی پیڈ مین فلم

منڈلا : مدھیہ پردیش کے منڈلا میں کلکٹر اور خاتون آئی اے ایس افسر صوفیہ فاروقی نے سنیٹری نیپکن کو لے کر قبائلی طالبات میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ایک اچھی پہل کی ہے ۔ انہوں نے ضلع میں سرکاری ہاسٹل میں پڑھنے والی قبائلی طالبات کو پیڈمین فلم دکھائی ۔ اس موقع پر راجیہ سبھا رکن سنپتیا اوئیکے بھی موجود تھیں۔

منڈلا شہر کے ملٹی پلیکس میں کلکٹر صوفیہ فاروقی نے سینکڑوں طالبات کو پیڈمین فلم مفت میں دکھائی ۔ ان کے ساتھ خاتون عوامی نمائندوں نے بھی فلم کا لطف اٹھایا ۔ خاتون کلکٹر نے اس موقع پر کہا کہ پیڈ مین فلم سبق آموز ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کے صحت کو لے کر بیداری پیدا کرنے کا بھی پیغام دیتی ہے۔

کلکٹر کے ساتھ سنیما گھر میں فلم دیکھ کر طالبات کافی خوش نظر آئیں ۔ انہوں نے پیڈ مین فلم کی جم کر تعریف کی اور کہا کہ ایسی فلم ہر لڑکی کو دیکھنی چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ اکشے کمار کی فلم پیڈ مین کی ریلیز کے بعد سے ہی سنیٹری پیڈ کو لے کر بحث تیز ہوگئی ہے ۔

Loading...

Loading...