ہوم » نیوز » وطن نامہ

مہاراشٹراسمبلی کا خصوصی اجلاس: نئے ارکان کودلایا جارہاہے حلف،گورنر سے ملاقات کرینگے ادھوٹھاکر

مہاراشٹراسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس، سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارسمیت 288 ارکان اسمبلی پہنچے ہیں۔

  • Share this:
مہاراشٹراسمبلی کا خصوصی اجلاس: نئے ارکان کودلایا جارہاہے حلف،گورنر سے ملاقات کرینگے ادھوٹھاکر
مہاراشٹر اسمبلی کے احاطہ میں سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑ نویس اور این سی پی لیڈر سپریا سولے۔ کی ملاقات ۔(تصویر:نیوز18)۔

مہاراشٹر میں کچھ دنوں سے تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال کے درمیان گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے آج اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیاہے۔ یہ اجلاس صبح 8 بجے سے شروع ہوگیاہے۔اس خصوصی اجلاس میں پروٹیم اسپیکرکالی داس نیل کنٹھ کولمبکرنئے ارکان کوحلف دلارہے ہیں۔ مہاراشٹراسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس، سابق نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارسمیت 288 ارکان اسمبلی پہنچے ہیں۔ اسمبلی کے احاطہ میں این سی پی ارکان نے اجیت پوار کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پراین سی پی صدرشردپوارکی دخترو رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کی ملاقات ہوئی ہے دونوں لیڈروں نے خوشگوارانداز میں میڈیا کو پوزبھی دیا۔اس موقع پر سپریا سولے  نے کہا کہ انکے اجیت پوار سے کبھی بھی  اختلافات نہیں رہے


 


 





ادھوٹھاکرے کل لیں گے حلف

ادھوٹھاکرے مہاراشٹر کے اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ شیوا جی پارک میں وہ کل شام حلف لیں گے۔بیتی رات مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈر وں نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ۔ اگھاڑی نے ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔ادھر ،آج ادھو ٹھاکرے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے آج ملاقات کرینگے۔

 

دیویندر فڑنویس کی رخصتی سنیچرکی صبح حلف لے کر ملک بھر کو حیران کردینے والے دیویندر فڑنویس کی رخصتی ہوچکی ہے۔ سنیچر کی صبح پُراعتماد نظرآرہے فڑنویس پیر کو سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بالکل بے بس نظرآئے اورانھیں فلور ٹیسٹ میں ہاریقینی نظرآنے لگی تو انہوں نے استعفیٰ دینا ہی بہترسمجھا۔ دیویندرفڑنویس کواجیت پوار پربھروسہ کرنا اورشردپوار کی طاقت کو کم ترسمجھنا شائد مہنگا پڑا۔ دیویندرفڑنویس نے اجیت پوار کے لیٹرآف سپورٹ پر حکومت توآناً فاناً بنالی لیکن وہ این سی پی،کانگریس اورشیوسینا کے چکرویوہ کو نہیں توڑ پائے۔  





سامنا نے بی جے پی پرکی گئی تنقید

مہاراشٹرمیں دیویندر فڑنویس حکومت ،امتحان سے قبل ہی ہار مان چکی ہے۔پارٹی کی کرکری ہورہی ہے اور سامنا اس پر نمک پاسی کررہا ہے۔ سامنا کے اداریے میں بی جے پی کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا یا جارہا ہے۔ اداریے میں بی جے پی پر خریدوفروخت کا الزام لگایا ہے۔سامنا کے اداریے کے مطابق سبھی کی شیخی ہواہوگئی ۔شیوسینا کے ترجمان کے مطابق غیرقانونی طور پر مہاراشٹر پر مسلط بدعنوان حکومت بہترگھنٹوں رخصت ہوگئی۔

 

First published: Nov 27, 2019 08:55 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading