ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم سے وابستہ ایک شخص کو بنگال کے مرشد آباد سے اسپیشل ٹاسک فورس نے کیا گرفتار

اسپشل ٹاسک فورس کے مطابق عبد الکریم عرف بورو کریم 2017سے ہی متعدد کیسوں میں پولس کو مطلوب تھے۔ یہ ہندوستانی شہری ہیں اور جماعت المجاہدین کے باغی گروپ سے تعلق ہے۔

  • Share this:
بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم سے وابستہ ایک شخص کو بنگال کے مرشد آباد سے اسپیشل ٹاسک فورس نے کیا گرفتار
بنگلہ دیش کی ممنوعہ تنظیم سے وابستہ ایک شخص کو بنگال کے مرشد آباد سے اسپیشل ٹاسک فورس نے کیا گرفتار

کولکاتا: بنگلہ دیش کی ممنوعہ جماعت سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک شخص کو اسپیشل ٹاسک فورس نے گرفتار کیا ہے۔ اسپشل ٹاسک فورس کے مطابق عبد الکریم عرف بورو کریم 2017سے ہی متعدد کیسوں میں پولس کو مطلوب تھے۔ یہ ہندوستانی شہری ہیں اور جماعت المجاہدین کے باغی گروپ سے تعلق ہے۔ پولس کے مطابق یہ جماعت آئی ایس سے متاثر ہے ڈی سی اپرجیت رائے نے کہا کہ عبد الکریم کو مرشدآباد کے جنگی پور کے سوتی علاقے سے جمعہ کی صبح کو گرفتار کیا گیا ہے۔


عدالت سے تحویل میں لے کر ملزم کو کولکاتا  لایا جارہا ہے۔جماعت المجاہدین سے ٹاپ تین لیڈروں میں اس کا شمارہوتا تھا اسپیشل ٹاسک فورسیس کے ذرائع نے بتایا کہ جے ایم پی کا یہ سرغنہ تھا اور مرشدآباد میں سرگرم تھا اور نوجوانوں کو بحال کرنے کی کوشش کررہا تھا۔پوچھ تاچھ کے دوران بوروکریم نے اعتراف کیا ہے کہ یہ جماعت بنگلہ دیش میں بیٹھے لیڈروں کے اشاروں پر چلتی ہے ڈی سی نے بتایا کہ  2018 میں اس کے گھر پر چھاپہ کے دوران بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز اشیا اور جہادی مواد کو ضبط کیا گیا تھا مگر عبد الکریم گھر سے  بھاگنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔


اس کے بعد سے ہی پولیس کے ذریعہ اس کی تلا ش کی جارہی تھی اور آخر کام ہم لوگوں اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوٸے ہیں عبد الکریم کو کولکاتا لانے کے بعد اسے کورٹ میں پیش کیا جاٸے گا ساتھ ہی اسکے ساتھ ریاست کے کون کون لوگ رابطے میں تھے یا اس نے کتنے لوگوں کو اپنی ممنوعہ تنظیم میں شامل کیا ہے ان سب کے تعلق سے پولیس معلومات حاصل کررہی ہے۔

First published: May 30, 2020 03:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading