ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جموں وکشمیر:گولگام میں کوروناکےمعاملوں میں آئی شدت،35اسکولی طلباہوئےمتاثر،انتظامیہ متحریک

کھل احمد آباد کولگام کے ایک مقامی اسکول میں گذشتہ دنوں کئی اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت پائے گیے جبکہ آج 35 طلبا کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد انتظامیہ نے اسکول کو بند کردیا اور اسکول کے علاوہ مقامی علاقے کو سینی ٹایز کیا گیا تاکہ اسکا پھیلاؤ کم ہو سکے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر:گولگام میں کوروناکےمعاملوں میں آئی شدت،35اسکولی طلباہوئےمتاثر،انتظامیہ متحریک
رکاری دفاتر میں لوگ بنا ماسک کے گھومتے ہوے نظر آرہے ہیں جبکہ سینی ٹایزرس کا استعمال بھی بہت کم ہوگیا ہے

مرکز کے زیر تنظیم ریاست جموں و کشمیر میں گذشتہ سال کویڈ 19 کی لہر سے ابتدائی مرحلے میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع کولگام تھا اور یہاں سیکنڈوں کی تعداد میں کویڈ متاثرہ مریض سامنے آرہے تھے۔ کویڈ رہنما خطوط اصولوں پر اگرچہ کچھ دنوں تک عملدرآمد ہوا تاہم گذشتہ کچھ مہینوں سے قواعد و ضوابط کو بالاے طاق رکھتے ہوے لوگ رہنما خطوط پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ ریاستی سرکار نے اگرچہ لوگوں سے کویڈ خطرات کے پیش نظر احتیاط برتنے کی اپیل کی تاہم سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور اہم اداروں میں کُھلے عام خلاف ورزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ماسک کا استمعال بند کیا گیا ہے جبکہ بھیڑ بھاڑ اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آرہی ہیں۔


ضلع کولگام میں کویڈ کیسوں میں اُچھال ایک بار پھر دیکھنے کو مل رہا ہے
ضلع کولگام میں کویڈ کیسوں میں اُچھال ایک بار پھر دیکھنے کو مل رہا ہے


سرکاری دفاتر میں لوگ بنا ماسک کے گھومتے ہوے نظر آرہے ہیں جبکہ سینی ٹایزرس کا استعمال بھی بہت کم ہوگیا ہے ادھر معاشرتی دوری کے بجاے لوگ ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔ ضلع کولگام میں کویڈ کیسوں میں اُچھال ایک بار پھر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ کھل احمد آباد کولگام کے ایک مقامی اسکول میں گذشتہ دنوں کئی اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت پائے گیے جبکہ آج 35 طلبا کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد انتظامیہ نے اسکول کو بند کردیا اور اسکول کے علاوہ مقامی علاقے کو سینی ٹایز کیا گیا تاکہ اسکا پھیلاؤ کم ہو سکے۔


ضلع میں کویڈ مثبت کیسوں کے اُچھال سے لوگوں میں کافی اضطراب پیدا ہو گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے بھی پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ ڈاکٹر فاضل کوچک، چیف میڈیکل آفیسر کولگام کے مطابق ٹیسٹ کرنے کی شرح میں۔ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسکولوں اور دفاتر میں بھی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اسکول میں پہلے ہی اساتذہ کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا جبکہ آج طلبا کے ٹیسٹ بھی مثبت پاے گیے انہوں نے کہا کہ علاقے کے طلبا کو کوارنطین کیا گیا ہے اور انہیں احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Apr 01, 2021 10:24 AM IST