کوچ نے 15 سال کی سوئمر سے کی چھیڑ چھاڑ ، ویڈیو اور تصاویر وائرل ، حرکت میں آئے وزیر کھیل

آج یوم اساتذہ ہے ، لیکن اس سے یک دن پہلے کھیل کے میدان پر ایک ٹیچر کا شرمسار کرنے والا چہرہ سامنے آیا ہے ۔

Sep 05, 2019 11:35 AM IST | Updated on: Sep 05, 2019 11:37 AM IST
کوچ نے 15 سال کی سوئمر سے کی چھیڑ چھاڑ ، ویڈیو اور تصاویر وائرل ، حرکت میں آئے وزیر کھیل

کھیل کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ یہ سنگین جرم ہے ۔

آج یوم اساتذہ ہے ، لیکن اس سے یک دن پہلے کھیل کے میدان پر ایک ٹیچر کا شرمسار کرنے والا چہرہ سامنے آیا ہے ۔ سوئمنگ کوچ سرجیت گنگولی کا 15 سال کی ایک سویمر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا ایک ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہوگئیں ، جس کے بعد مرکزی وزیر برائے کھیل کرن ریجیجو نے حرکت میں آتے ہوئے سخت قدم اٹھایا ہے ۔

وزیر کھیل نے جمعرا ت کو ٹویٹ کرکے اطلاع دی کہ اس معاملہ میں سخت قدم اٹھایا گیا ہے ۔ گوا سوئمنگ ایسوسی ایشن نے کوچ سرجیت گانگولی کے کنٹریکٹ کو ختم کردیا ہے ۔ وزیر کھیل نے ساتھ ہی کہا کہ ہندوستانی سوئمنگ فیڈریشن کو کہا گیا ہے کہ اس بات کی تصدیق کریں کہ اس کوچ کو ہندوستان میں کہیں بھی نوکری نہ ملے ۔ یہ سبھی فیڈریشن پر لاگو ہوتا ہے ۔

Loading...

سوشل میڈیا پر ایک سینئر صحافی نے سوئمنگ کوچ کی اس حرکت کے بارے میں وزیر کھیل کو بتایا تھا ، جس کے بعد وزیر کھیل کرن ریجیجو نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کوچ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔

Kiren Rijiju, sports news

Kiren Rijiju, sports news

خیال رہے کہ سوئمنگ کی دنیا سے اس سے پہلے بھی شرمسار کردینے والے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں ۔ بات 2018 کی ہے جب پیرا سوئمر کوچ پر جنسی استحصال کی وجہ سے تین سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ ایک خاتون سوئمر نے ان پر جے پور میں ہوئی نیشنل پیرا سوئمنگ چمپئن شپ کے دوران استحصال کا الزام عائد کیا تھا ۔ وہیں 2016 میں کوچ کے اوپر ایک سات سال کے بچے نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا تھا ، جس کے بعد کوچ کو پولیس تحویل میں لے لیا گیا تھا ۔

Loading...