ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کیا 15 جون سے دہلی کے اسپتال میں اسپوتنک وی ویکسین دستیاب ہوگی؟ جانیے تفصیلات

حال ہی میں ہندوستان کو اسپوتنک وی کی تقریبا 3 ملین خوراک کی تازہ ترین کھیپ روس سے ملی ہے ، جو درآمد شدہ کووڈ۔19 ویکسینوں کی تیسری اور سب سے بڑی ترسیل ہے ۔

  • Share this:
کیا 15 جون سے دہلی کے اسپتال میں اسپوتنک وی ویکسین دستیاب ہوگی؟ جانیے تفصیلات
کیا 15 جون سے دہلی کے اسپتال میں اسپوتنک وی ویکسین دستیاب ہوگی؟ جانیے تفصیلات

نئی دہلی : خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق روسی کووڈ۔19 ویکسین اسپوتنک وی (Sputnik V) 15 جون 2021 سے دہلی کے اندر پرستھ اپولو اسپتال (Indraprastha Apollo Hospital) میں دستیاب ہونے کا امکان ہے۔ رول آؤٹ کا انحصار اسپتال کو ملنے والی کھیپ پر ہے۔ اسپوتنک وی کی قیمت 1145 روپے رکھی گئی ہے، جس میں سینٹر کے قیمتوں کا تعین کرنے کے نظام الاوقات کے مطابق اسپتال کے اخراجات اور ٹیکس شامل ہوں گے ۔


اپولو ہاسپٹلز اور ڈاکٹر ریڈی کی لیبارٹریز (Dr Reddy’s Laboratories ) کے اسپوتنک وی رول آؤٹ کا پہلا مرحلہ پائلٹ پروجیکٹ کے طور  پر 17 مئی 2021 کو حیدرآباد میں اور 18 مئی 2021 کو وشاکھاپٹنم میں شروع ہوا تھا۔ اسپوتنک وی ویکسین (Sputnik V vaccine ) کو ہنگامی طور پر استعمال کا اختیار ہندوستان کے ڈرگس کنٹرولر جنرل نے دیا تھا اور اس میں کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں کووی شیلڈ اور دیسی کوویکسین شامل ہوتا ہے۔ درآمدی ویکسین کی پہلی خوراک گذشتہ ماہ حیدرآباد میں دی گئی تھی۔


یہ ویکسین جو روس کے جمالیا نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف ایپیڈیمولوجی اینڈ مائکروبیولوجی (Russia’s Gamaleya National Research Institute of Epidemiology and Microbiology) کے ذریعہ تیار کی گئی ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 94.3 فیصد کارگر ہے۔


حال ہی میں ہندوستان کو اسپوتنک وی کی تقریبا 3 ملین خوراک کی تازہ ترین کھیپ روس سے ملی ہے ، جس سے یہ درآمد شدہ کووڈ۔19 ویکسینوں کی تیسری اور سب سے بڑی ترسیل ہے۔ یہ خوراکیں تلنگانہ کے حیدرآباد ایئرپورٹ پر خصوصی طور پر چارٹرڈ فریٹر پر آئیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 14, 2021 10:33 PM IST