உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India China News:سری لنکا کی آڑ میں اپنا ایجنڈہ نہ چلائے چین، چینی سفیر پر بھڑکا ہندوستان، جم کر لی کلاس

    ہمبنٹوٹا میں چین کے جاسوسی جہاز کو لے کر ہندوستان نے پھر چین کو لیا آڑے ہاتھوں۔

    ہمبنٹوٹا میں چین کے جاسوسی جہاز کو لے کر ہندوستان نے پھر چین کو لیا آڑے ہاتھوں۔

    India China News: بھارت نے چینی سفیر کے بیان کو چین کے رویے سے جوڑ دیا ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ سری لنکا کو مدد اور حمایت کی ضرورت ہے۔ چین اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ضروری دباؤ یا غیر ضروری تنازعات میں نہ الجھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Ladakh | Arunachal Pradesh | Tamil Nadu | Goa
    • Share this:
      نئی دہلی: سری لنکا کو لے کر ہندوستان اور چین کے درمیان تکرار سامنے آگئی ہے۔ سری لنکا کے داخلی معاملوں میں مداخلت کرنے کے چین کے الزام پر ہندوستان نے جواب دیتے ہوئے اسے زور دے کر کہا کہ کولمبو کو اب تعاون کی ضرورت ہے نہ کہ کسی دیگر ملک کے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے نامناسب دباو یا غیر ضروری تنازعات کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی ہائی کمیشن نے ہفتہ کو کولمبو میں چینی سفیر کو بحران زدہ ملک پر نامناسب دباو بنانے اور سری لنکا کے ہمبنٹوٹا میں چینی جاسوسی جہاز تعینات کرنے کے معاملے میں تنازعہ بھڑکانے کے لئے پھٹکار لگائی ہے۔

      بھارت نے چینی سفیر کے بیان کو چین کے رویے سے جوڑ دیا ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ سری لنکا کو مدد اور حمایت کی ضرورت ہے۔ چین اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ضروری دباؤ یا غیر ضروری تنازعات میں نہ الجھیں۔

      چینی سفیر نے کیا کہا تھا
      چین کے بیلسٹک میزائل اور سیٹلائٹ نگرانی والے جہاز 'یوآن وانگ-5' کے ہمبنٹوٹا بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے پر ہندوستان کے اعتراض کا حوالہ دیتے ہوئے سری لنکا میں چینی سفیر کی ژین ہونگ نے جمعہ کو کہا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے نام نہاد سیکورٹی خدشات پر مبنی 'بیرونی ڈیٹرنس' سری لنکا کی خودمختاری اور آزادی میں صریح مداخلت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Pentagon:حملوں میں لوگوں کو بچانے کے لئے نیا مرکز قائم کرے گا امریکہ،آخرکیوں لیاگیافیصلہ؟

      یہ بھی پڑھیں:
      India First Again: برطانیہ میں تعلیم اور ملازت کیلئے ویزا حاصل کرنے میں ہندوستانی سب سےآگے

      سری لنکا میں چین کے سفیر کی ژین ہونگ نے ایک بیان میں کہاتھا کہ ’چین اس بات سے خوش ہے کہ سری لنکا نے چینی جہاز کو آخر کار ہمبنٹوٹا میں تعینات کرنے کی اجازت دی۔ بیجنگ اور کولمبو مشترکہ طور پر ایک دوسرے کی سالمیت، آزادی اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کرتے ہیں۔ ہندوستان کا نام لیے بغیر چینی سفیر نے کہا تھا کہ بنا کسی ثبوت کے مبینہ سیکورٹی تشویش پر مبنی باہری ڈیٹرنس سری لنکا کی سالمیت اور آزادی میں پوری طرح مداخلت ہے۔ چینی سفیر نے یہ بھی کہا تھا کہ سری لنکا نے چینی جہاز کو ہمبنٹوٹا میں اانے کی اجازت دے کر اپنی آزاد غیرملکی پالیسی کی مثال دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: