سری لنکابم دھماکے: حیدرآبادی شخص ہلاک،حیدرآباد میں پائلٹ کی تربیت کررہا تھاحاصل

سری لنکا میں ہوئے بم دھماکہ میں ایک حیدرآبادی شخص ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت امیرپیٹ علاقہ کے رہنے والے 31سالہ تلسی رام کے طورپر کی گئی ہے۔

Apr 23, 2019 11:33 PM IST | Updated on: Apr 23, 2019 11:48 PM IST
سری لنکابم دھماکے: حیدرآبادی شخص ہلاک،حیدرآباد میں پائلٹ کی تربیت کررہا تھاحاصل

سری لنکا میں ہوئے بم دھماکہ میں ایک حیدرآبادی شخص ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت امیرپیٹ علاقہ کے رہنے والے 31سالہ تلسی رام کے طورپر کی گئی ہے۔ وہ حیدرآباد میں پائلٹ کی تربیت حاصل کررہا تھا۔ اس کی نانی کا آبائی مقام اے پی کا ضلع گنٹور تھا تاہم اس کی ماں نلنی حیدرآباد منتقل ہوگئی تھی ۔اس دھماکہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔

سری لنکا میں عیسائیوں کے خاص دن ایسٹر پر ہوئے 8 بم دھماکوں میں 290 لوگوں کی موت نے پوری دنیا کوہلاکر رکھ دیا۔

Loading...

قابل غور ہے کہ سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں میں 290  لوگ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ ان بم دھماکوں کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائی کی جانے لگی کہ کس تنظیم نے اسے انجام دیا ہو گا؟ حالانکہ، پیر کے روز سری لنکا کی حکومت نے واضح کر دیا کہ اس واقعہ کو ’ سری لنکا توحید جماعت‘ نے انجام دیا ہے۔ یہ ایک مسلم سلفی گروپ ہے جس کا آغاز بٹی کلووا ضلع کے کٹن کڑی میں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملے کا بدلہ ہیں ایسٹر پر سری لنکا کے سلسلہ وار دھماکے

Loading...