ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ بھر میں ایس ایس سی امتحانات ملتوی، وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ کا بڑا اعلان

تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھر راؤ نے ریاست بھر کے ایس ایس سی امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں آج دن میں ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ جی ایچ ایم سی حدود کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں میں 8 جون سے امتحان منعقد کئے جائیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 07, 2020 12:48 AM IST
  • Share this:
تلنگانہ بھر میں ایس ایس سی امتحانات ملتوی، وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ کا بڑا اعلان
وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ ۔ فائل فوٹو

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھر راؤ نے ریاست بھر کے ایس ایس سی امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قبل ازیں آج دن میں ہائی کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی تھی کہ جی ایچ ایم سی حدود کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں میں 8 جون سے امتحان منعقد کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے خیال ظاہر کیا کہ ریاست بھر میں ایک ساتھ یہ امتحان منعقد نہ ہونے پر کافی الجھن پائی جائے گی، اسی لئے ریاست بھر میں ایس ایس سی امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت


تلنگانہ ہائی کورٹ نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) حدود کو چھوڑ کر ریاست بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے حکومت کے موقف کو جانتے کے بعد کہا کہ حیدرآباد شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اس لئے گریٹر حیدرآباد کے علاقہ میں امتحانات ملتوی کردیئے جائیں اور سپلیمنٹری امتحانات میں انھیں مواقع فراہم کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے طلبہ کو ریگولر طور پر کامیابی کا صداقت نامہ دیا جائے۔ اس طرح 8 جون سے حیدرآباد کو چھوڑ کر ریاست بھر میں دسویں جماعت کے امتحانات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ قبل ازیں آج صبح دسویں جماعت کے امتحانات کے معاملہ کی سماعت آج تلنگانہ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عرضی گزار کے وکیل نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں امتحانات منعقد کرنے سے طلبہ کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔


وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے خیال ظاہر کیا کہ ریاست بھر میں ایک ساتھ یہ امتحان منعقد نہ ہونے پر کافی الجھن پائی جائے گی، اسی لئے ریاست بھر میں ایس ایس سی امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ نے خیال ظاہر کیا کہ ریاست بھر میں ایک ساتھ یہ امتحان منعقد نہ ہونے پر کافی الجھن پائی جائے گی، اسی لئے ریاست بھر میں ایس ایس سی امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


پنجاب حکومت نے امتحانات کے بغیر تمام طلبہ کو گریڈنگ دے دیا ہے جس پر عدالت نے حکومت سے دریافت کیا کہ آیا وہ امتحانات کے بغیر تمام طلبہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے انہیں گریڈنگ دے سکتی ہے؟ عدالت نے حکومت سے یہ بھی دریافت کیا کہ حیدرآباد اور رنگاریڈی ضلع کو چھوڑ کر ریاست بھر میں امتحانات منعقد کرنے حکومت تیار ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت سے کہا کہ وہ حکومت سے مشاورت کے بعد کچھ ہی دیر میں اس وضاحت کریں گے جس پر عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت شام 4 بجے تک کے لئے ملتوی کی تھی تاہم جب 4بجے سماعت ہوئی تو حکومت کی رائے جاننے کے بعد عدالت نے حیدرآباد کو چھوڑ کر ریاست بھر میں دسویں کے امتحانات منعقد کرنے کی ہدایت دی۔
First published: Jun 07, 2020 12:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading