ہوم » نیوز » معیشت

خوشخبری : ایس بی آئی کے ان اکاونٹ ہولڈرس کو مفت میں مل رہا ہے دو لاکھ روپے ، جانئے کیسے اٹھائیں فائدہ؟

اگر آپ State Bank of India کے صارف ہیں تو یہ آپ کیلئے کام کی خبر ہے ۔

  • Share this:
خوشخبری : ایس بی آئی کے ان اکاونٹ ہولڈرس کو مفت میں مل رہا ہے دو لاکھ روپے ، جانئے کیسے اٹھائیں فائدہ؟
خوشخبری : ایس بی آئی کے ان اکاونٹ ہولڈرس کو مفت میں مل رہا ہے دو لاکھ روپے ، جانئے کیسے اٹھائیں فائدہ؟

نئی دہلی : اگر آپ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے صارف ہیں تو یہ آپ کیلئے کام کی خبر ہے ۔ ایس بی آئی اپنے صارفین کو دو لاکھ روپے تک کا مفت انشورینس دے رہا ہے ۔ دراصل بینک یہ سہولت جن دھن اکاونٹ ہولڈروں کو دے رہا ہے ۔ ایس بی آئی ، جن صارفین کے پاس روپے ڈیبٹ کارڈ ہے ، انہیں دو لاکھ روپے تک کا مفت اکسیڈینٹل انشورنس کوور دیتا ہے ۔ روپے ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرنے والوں کو ڈیتھ انشورنس ، پرچیز کوور اور دیگر فائدے بھی ملتے ہیں ۔ جن دھن اکاونٹ ہولڈرس مفت انشورنس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔


2014 میں شروع ہوئی تھی یہ اسکیم


بتادیں کہ پی ایم جن دھن اسکیم سال 2014 میں شروع ہوئی تھی ۔ یہ اسکیم اقتصادی طور پر کمزور لوگوں کو کفایتی طریقہ سے فائنانشیل سروس ، بینکنگ سیونگ اور سیونگ اکاونٹس ، کریڈٹ ، بیمہ ، پنشن تک پہنچنے کو یقینی بناتی ہے ۔ کوئی بھی شخص اپنے کے وائی سی دستاویز دے کر آن لائن جن دھن کھاتہ کھول سکتا ہے ۔


ٹرانسفر کرنے کا بھی آپشن

بیسک سیونگ اکاونٹ کو جن دھن یوجنا کھاتے میں منتقل کرنے کا بھی آپشن موجود ہے ۔ جن کے پاس جن دھن اکاونٹ ہے ، انہیں بینک سے روپے پی ایم جے ڈی وائی کارڈ ملتا ہے ۔ 28 اگست 2018 تک کھولے گئے جن دھن کھاتوں پر جاری روپے پی ایم جے ڈی وائی کارڈوں کی بیمہ رقم ایک لاکھ روپے ہوگی ۔ 28 اگست 2018 کے بعد جاری روپے کارڈ پر دو لاکھ روپے تک کا ایکسیڈنیٹل کوور فائدہ ملے گا ۔

جانئے کیسے کریں دعوی

بتادیں کہ اس اسکیم کے تحت پرسنل ایکسیڈنٹ پالیسی ہندوستان کے باہر پیش آئے حادثہ کو بھی کوور کرتی ہے ۔ ضروری دستاویز جمع کرنے پر انشورنش کی رقم کے مطابق ہندوستانی روپے میں دعوی کی ادائیگی کی جائے گی ۔ عدالت کے حکم کے مطابق فائدہ اٹھانے والا شخص کارڈ ہولڈر یا قانونی وارث کے اکاؤنٹ میں نامنی بن سکتا ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 25, 2021 06:21 PM IST