உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حیوانیت کی ہر حد پار : ریپ کے بعد خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالا اسٹیل کا گلاس

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    خاتون کے ساتھ پہلے تو اجتماعی عصمت دری کی گئی پھر اس کے پرائیویٹ پارٹ میں اسٹیل کا گلاس ڈالا دیا۔ سنگین حالت میں خاتون کو ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا

    • Share this:
      مظفر پور سے رونگٹے کھڑے کردینے والی ایک ایسی خبر  سامنے آئی ہے۔ ایک خاتون کے ساتھ پہلے تو اجتماعی عصمت دری کی گئی پھر اس کے پرائیویٹ پارٹ میں اسٹیل کا گلاس ڈالا دیا۔ سنگین حالت میں خاتون کو ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے گلاس نکال دیا ہے۔ واقعہ ہتھوڑی تھانہ علاقے کا ہے۔ گاؤں والوں اور متاثرہ کے اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے اس کے شوہر کے کردار کو مشتبہ مانتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

      ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ متاثرہ کا بیان لیا جا رہا ہے اور اس کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی نے یقین دلایا کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گااور اس کو جلد گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی نے یہ بھی کہا کہ پوچھ گچھ میں شوہر کا رویہ مشتبہ لگا ہے اس لئے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
      First published: