ہوم » نیوز » وطن نامہ

حیوانیت کی ہر حد پار، ریپ کے بعد خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالا  اسٹیل کا گلاس ، شوہر گرفتار

ایس پی نے یقین دلایا کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گااور اس کو جلد گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • Share this:
حیوانیت کی ہر حد پار، ریپ کے بعد خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالا  اسٹیل کا گلاس ، شوہر گرفتار
اسپتال میں داخل ریپ متاثرہ خاتون

مظفر پور سے دل دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک خاتون کے ساتھ پہلے تو اجتماعی عصمت دری کی گئی پھر اس کے پرائیویٹ پارٹ میں اسٹیل کا گلاس ڈالا دیا۔ سنگین حالت میں خاتون کو ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے گلاس نکال دیا ہے۔ واقعہ ہتھوڑی تھانہ علاقے کا ہے۔ گاؤں والوں اور متاثرہ کے اہل خانہ کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے اس کے شوہر کے کردار کو مشتبہ مانتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔


ایس پی منوج کمار نے بتایا کہ متاثرہ کا بیان لیا جا رہا ہے اور اس کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی نے یقین دلایا کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گااور اس کو جلد گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایس پی نے یہ بھی کہا کہ پوچھ گچھ میں شوہر کا رویہ مشتبہ لگا ہے اس لئے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔


معاملہ 14 نومبر کا ہی بتایا جا رہا ہے۔ الزام ہے کہ منھ پر رومال باندھے چار لوگوں نے اس کے ساتھ ریپ کیا۔ اس کے بعد اتنے سے بھی حیوانوں کا من نہیں بھرا تو اس کے پرائیویٹ پارٹ میں اسٹیل کا گلاس ڈال دی۔ اس کے بعد خاتون کے بہیوش ہو جانے پر اسے اسی حالت میں چھوڑ کر سبھی فرار ہو گئے۔


بعد میں شوہر نے خاتون کو بہیوشی کی حالت میں بر آمد کیا اور اسپتال میں داخل کروایا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا پرائیویٹ پارٹ کو کافی نقصان پہنچا ہے اور جسم سے زیادہ خون نکل جانے کی وجہ سے اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
First published: Nov 16, 2018 12:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading