پاکستان بلا اشتعال فائرنگ کے لیے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت بند کریں :وزارت خارجہ کا انتباہ

پاکستان نے اس سال بغیراشتعال 2050سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جن میں 21ہندوستانی شہریوں کی موت ہوئی ہے ۔

Sep 15, 2019 03:15 PM IST | Updated on: Sep 15, 2019 04:18 PM IST
پاکستان بلا اشتعال فائرنگ کے لیے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت بند کریں :وزارت خارجہ کا انتباہ

علامتی تصویر

پاکستان نے اس سال بغیراشتعال 2050سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جن میں 21ہندوستانی شہریوں کی موت ہوئی ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اتوار کو یہاں بتایا،’’ہم نے پاکستان کی طرف سے بغیراشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی ،سرحد پار سے دراندازی اورانکے کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں اور سرحدی چوکیوں کونشانہ بنائے جانے پرتشویش ظاہر کی ہے ۔‘‘

رویش کمار نے کہاکہ صرف اس سال کسی اشتعال کے بغیر 2050سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی جن میں 21ہندوستانی شہری ہلاک ہوئے ۔انہوں نے کہاکہ،’’ہم نے پاکستان سے اپنے سلامتی دستوں کو2003 کے جنگ بندی معاہدے پرعمل کرنے کے لیے کہنے اورلائن آف کنٹرول اوربین الاقوامی سرحد پرامن برقراررکھنے کے اپیل کی ہے ۔ ‘‘

Loading...

رویش کمار نے کہاکہ اس دوران ہندوستانی فورسزنے ’ انتہائی تحمل ‘سے کام لیاہے اور کسی اشتعال کے بغیر کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی اورسرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کا منہ توڑجواب بھی دیاہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے نیکیا اور جندروٹ سیکٹروں مین ہندستانی جوانوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے سنیچر کو ہندستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر گورواہلوالیہ کو طلب کیاتھا۔اس سے ایک دن بعد وزارت خارجہ کا یہ بیان آیاہے ۔

Loading...