ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نمازفجرکی اذان سے نیندمیں پڑرہاہے خلل،الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی کی وائس چانسلر نےضلع انتظامیہ سے کی شکایت

وی سی ڈاکٹر سنگیتا سریواستو (Vice Chancellor Prof Sangeeta Srivastava)نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے شکایت کی ہے۔ وی سی نے کمشنر ، آئی جی اور ایس ایس پی سمیت متعدد عہدیداروں کے مکتوب لکھاہے۔ وائس چانسلر نے خط میں کہا کہ ہر صبح لاؤڈ اسپیکر آنے والی تیز آواز سننے کی وجہ سے اس کی نیند میں خلل پڑرہاہے۔

  • Share this:
نمازفجرکی اذان سے نیندمیں پڑرہاہے خلل،الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی کی وائس چانسلر نےضلع انتظامیہ سے کی شکایت
وی سی پروفیسر ڈاکٹر سنگیتا سریواستو

پریاگراج :الہ آباد سینٹرل یونیورسٹی (Allahabad Central University)کی وائس چانسلر نے اذان (Azaan)سے نیند میں خلل پڑنے کا معاملہ اٹھایاہے۔ اس سلسلہ میں وی سی ڈاکٹر سنگیتا سریواستو (Vice Chancellor Prof Sangeeta Srivastava)نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے شکایت کی ہے۔ وی سی نے کمشنر ، آئی جی اور ایس ایس پی سمیت متعدد عہدیداروں کے مکتوب لکھاہے۔ وائس چانسلر نے خط میں کہا کہ ہر صبح لاؤڈ اسپیکر آنے والی تیز آواز سننے کی وجہ سے اس کی نیند میں خلل پڑرہاہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز پر ، پورے مہینے کے لئے روزانہ لاؤڈ اسپیکر سے اعلان ہوگا۔ اس وقت ،ان کی نیند میں مزید خلل پڑے گا ۔ سنگیتا سریواستو نے الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کا بھی حوالہ دیا۔ اپنے خط میں انہوں نے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کیس میں الہ آبAاد ہائی کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ کا بھی ذکر کیاہے۔ توقع ہے کہ وائس چانسلر کے اس خط سے ہنگامہ برپا ہوگا۔ دوسری جانب ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھنو چندر گوسوامی نے کہا ہے کہ وہ قواعد کے مطابق کارروائی کریں گے۔


وی سی نے کمشنر ، آئی جی اور ایس ایس پی سمیت متعدد عہدیداروں کے مکتوب لکھاہے۔
وی سی نے کمشنر ، آئی جی اور ایس ایس پی سمیت متعدد عہدیداروں کے مکتوب لکھاہے۔


خط میں ایک پرانی کہاوت کا بھی ذکر ہے۔ انہوں نے لکھا ، 'جہاں آپ کی ناک شروع ہوتی ہے وہاں آپ کی آزادی ختم ہوجاتی ہے۔' چانسلر نے خط میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ کسی فرقے ، ذات یا طبقے کے خلاف نہیں ہے۔ ان کا کہناہے کہ لاؤڈ اسپیکر کے بغیر بھی اذان دی جاسکتی ہے تاکہ دوسروں کے معمولات پر متاثر نہ ہو۔


ہم آپ کو بتادیں کہ وی سی سنگیتا پریاگ راج کے پوش علاقے میں سیول لائنس میں رہتی ہے۔ انکے گھر کے قریب ہی ایک مسجد ہے۔ وی سی سنگیتا سریواستو کے شوہر جسٹس وکرم ناتھ گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔سونو نگم نے بھی یہ معاملہ اٹھایاتھا۔یادر ہے کہ کہ بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے بھی یہ مسئلہ اٹھایا ہے ۔ جس کے بعد انہیں کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کی وجہ سے نیند خراب ہوتی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 17, 2021 10:20 AM IST