ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج سے آغاز،زیادہ سے زیادہ بلس منظورکروانے کاحکومت نے بنایا منصوبہ، اپوزیشن بھی حکومت کو گھیرنے تیار

حکومت مانسون سیشن میں کل 23 بل منظورکرنے کی کوشش کرے گی ، جن میں سے تین آرڈیننس کی جگہ لیں گے جودیوالیہ اور دیوالیہ پن کا کوڈ (ترمیمی) بل 2021 ، اسینشیل ڈیفنس سروس بل 2021 اور قومی دارالحکومت کا علاقہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ بل 2021 ہیں۔

  • Siasat
  • Last Updated: Jul 19, 2021 07:59 AM IST
  • Share this:
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج سے آغاز،زیادہ سے زیادہ بلس منظورکروانے کاحکومت نے بنایا منصوبہ، اپوزیشن بھی حکومت کو گھیرنے تیار
پارلیمنٹ آف انڈیا کی عمارت۔(فائل فوٹو: نیوز18)۔

نئی دہلی :پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے ، اپوزیشن نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران ملک بھر میں افراتفری اور بدعنوانی ، پٹرولیم مصنوعات اورضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، کسان تحریک ، کورونا ویکسین کی قلت ، اترپردیش کے مجوزہ آبادی کنٹرول قانون ، قومی سلامتی وغیرہ کے معاملات پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے ، جبکہ حکومت نے 19 دن میں ٹھوس ایجنڈا تیار کر کے 23 بل منظور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔19 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہنے والے اس سیشن میں 19 اجلاس ہوں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ کی تنظیم نو کے بعد منعقد ہونے والا یہ اجلاس اس لحاظ سے خاص ہونے والا ہے کیونکہ اس مرتبہ مسٹرمودی کووڈ کے بعد نئی حکومت کا پیغام دینے کی کوشش کریں گے۔پہلے دن وزیر اعظم دونوں ایوانوں میں کابینہ کے نئے ساتھیوں کو تعاوف کرائیں گے۔


پارلیمنٹ کا یہ سیشن بھی کورونا کے پروٹوکول کے تحت چلے گا۔ سیشن سے پہلے رسمی طور پر راجیہ سبھا کے چیئرمین اور لوک سبھا کے اسپیکر نے بالترتیب ہفتہ اوراتوار کو ایک کل جماعتی میٹنگیں بلائیں۔ حکومت کی جانب سے آج کل جماعتی میٹنگ بلائی گئی ۔ ان میٹنگوں میں اپوزیشن لیڈر وںسے ایوان کو حسن طریقے سے چلانے میں تعاون کی اپیل گئی۔اس سیشن کے انعقاد سے قبل کورونا وبا کے سلسلے میں خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ لوک سبھا میں 411 اراکین پارلیمنٹ ٹیکے لگوا چکے ہیں۔ 23 اراکین پارلیمنٹ مختلف وجوہات کی بنیاد پرویکسین نہیں لگوا پائے ہیں۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے بیشتر افسران کو بھی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ تاہم لوک سبھا سیکرٹریٹ نے اس بار بھی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا انتظام کیا ہے۔



اس بار بھی میڈیا پاس محدود تعداد میں جاری کئے گئے ہیں اور شائقین کو پارلیمنٹ دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔دونوں ایوانوں کے اراکین کووڈ پروٹوکول کے ساتھ ایوان میں اور ناظرین کو گیلری میں بیٹھایا جائے گا۔ حکومت مانسون سیشن میں کل 23 بل منظورکرنے کی کوشش کرے گی ، جن میں سے تین آرڈیننس کی جگہ لیں گے جودیوالیہ اور دیوالیہ پن کا کوڈ (ترمیمی) بل 2021 ، اسینشیل ڈیفنس سروس بل 2021 اور قومی دارالحکومت کا علاقہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ بل 2021 ہیں۔ ان تینوں آرڈیننسوں کے علاوہ مرکزی حکومت کی جانب سے جن بلوں کومنظور کرانا ہے ، ان بلوں میں ڈی این اے ٹیکنالوجی بل ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹکنالوجی ، کول بیئرنگ ایریا بل ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس بل ، لمٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپ ، کنٹینمنٹ بل ، سنٹرل یونیورسٹی بل ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارسٹ مینجمنٹ بل سمیت کئی بلز شامل ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر کے دوران پورے ملک میں پھیلی افراتفری اور بدعنوانی ، بے تحاشہ بڑھتی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر توجہ دی جائے گی۔ کسان تحریک ، زرعی قوانین میں تبدیلی اور اتر پردیش کے مجوزہ آبادی کنٹرول قانون کے سلسلے میں حکومت پر حملہ کرنے کا ایک بھی موقع نہیں گنوائے گی۔

مانسون سیشن میں اپوزیشن کو متحد ہونے کی ضرورت: مایاوتی


لکھنو:مانسون اجلاس سے قبل بی ایس پی سربراہ اور اترپردیش کی سابق چیف منسٹر مایاوتی نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکز کی لاپرواہی سے عوام پریشان ہیں۔ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jul 19, 2021 07:53 AM IST