ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Delhi Blast Breaking: اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر زبردست دھماکہ، گاڑیوں کے شیشے پھوٹے

Blast at Delhi: پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے بارے میں کئے گئے فون کال (Phone Call) میں اسرائیل مینشن نہیں ہے۔ وہیں دھماکہ سفارتخانہ (Israeli embassy blast) کے پاس ایک بنگلے میں ہوا ہے۔

  • Share this:
Delhi Blast Breaking: اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر زبردست دھماکہ، گاڑیوں کے شیشے پھوٹے
اسرائیلی سفارتخانہ کے باہر زبردست دھماکہ، گاڑیوں کے شیشے پھوٹے

نئی دہلی: دہلی میں اسرائیلی سفارتخانہ (Israeli Embassy) کے نزدیک عبدالکلام مارگ پر جمعہ کی شام ایک معمولی نوعیت کا دھماکہ (Blast) ہوا۔ فائربرگیڈ محکمہ نے بتایاکہ آج اسے پانچ بجکر گیارہ منٹ پر دھماکہ کے بارے میں اطلاع ملی ۔موقع پر فائربرگیڈ کی تین گاڑیوں کو بھیجا گیا ہے۔ دھماکہ میں کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے۔ اس واقعہ میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور بم کو ناکارہ بنانے والادستہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔


فائر بریگیڈ محکمہ کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں۔ دھماکہ سفارتخانہ کے پاس ہی 6 نمبر بنگلے میں ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کو لے کر دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس کے بارے میں تفصیلی اطلاع کا انتظار کیا جارہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ گزشتہ سال دسمبر کے ماہ میں خفیہ ایجنسیوں نے ہندوستان میں رہنے والے اسرائیلی شہریوں اور چبد ہاوس (Chabad House) اور ان کے فیسٹیول پر حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔


 

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 29, 2021 06:39 PM IST