سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کیلئے پوری تیاری، دو فوجی طیارے اور بحریہ کا ایک جہاز تعینات : وزارت خارجہ

سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کیلئے پوری تیاری، دو فوجی طیارے اور بحریہ کا ایک جہاز تعینات : وزارت خارجہ ۔ فائل فوٹو ۔

سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کیلئے پوری تیاری، دو فوجی طیارے اور بحریہ کا ایک جہاز تعینات : وزارت خارجہ ۔ فائل فوٹو ۔

Indian in Sudan: تشدد سے متاثرہ سوڈان میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے حکومتی منصوبے کے تحت ہندوستان نے جدہ میں دو سی ۔ 130 جے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے کو اڑان بھرنے کیلئے تیار رکھا ہے اور ہندوستانی بحریہ کا ایک جہاز خطے کی ایک اہم بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : تشدد سے متاثرہ سوڈان میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت نکالنے کے حکومتی منصوبے کے تحت ہندوستان نے جدہ میں دو سی ۔ 130 جے ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے کو اڑان بھرنے کیلئے تیار رکھا ہے اور ہندوستانی بحریہ کا ایک جہاز خطے کی ایک اہم بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستانیوں کے محفوظ انخلاء کے لئے ہنگامی منصوبے تیار رکھے گئے ہیں، لیکن زمین پر کسی بھی سرگرمی کا انحصار سیکورٹی کی صورتحال پر ہوگا۔ وزارت نے کہا کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں مختلف مقامات سے شدید جھڑپوں کی اطلاعات کے آنے ساتھ وہاں سیکورٹی کی صورتحال غیر مستحکم ہے۔

    وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ وزارت نے کہا کہ ہم سوڈان میں پیچیدہ اور ابھرتی ہوئی سیکورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سوڈان میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کے محفوظ انخلاء اور سوڈان چھوڑنے کیلئے مختلف شراکت داروں کے ساتھ قریبی تال میل کر رہے ہیں۔


    وزارت خارجہ اور سوڈان میں ہندوستانی سفارت خانہ سوڈانی حکام کے علاوہ اقوام متحدہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، مصر اور امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ وزارت نے کہا  کہ ہماری تیاریوں کے تحت حکومت ہند اس مشن کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے کئی آپشنز پر کام کر رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: امرتپال کی ماں نے کہا: شیر کی طرح خودسپردگی کی، پولیس نے کہا : کوئی راستہ نہیں تھا


    یہ بھی پڑھئے: 'پوری رات نہیں سویا، پولیس کے ساتھ رابطے میں رہا'، بھگونت مان نے امرتپال کی گرفتاری پر کہا


    وزارت نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے دو سی ۔ 130 جے (طیارے) کو فی الحال جدہ میں اڑان بھرنے کیلئے تیار رکھا گیا ہے اور آئی این ایس سمیدھا پورٹ سوڈان پہنچ گیا ہے۔ ہنگامی منصوبے تیار ہیں، لیکن زمین پر کسی بھی سرگرمی کا انحصار سیکورٹی کی صورتحال پر ہوگا، جو خرطوم میں مختلف مقامات پر شدید لڑائی کی وجہ سے غیر مستحکم ہے۔

    اس نے کہا کہ سوڈانی فضائی حدود تمام غیر ملکی طیاروں کیلئے بند ہیں اور زمینی نقل و حرکت بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: