عام آدمی پارٹی کے ترجمان سنجے سنگھ یوپی کی بی جے پی حکومت پر آگ بگولہ، کہا- یوگی اقتدار میں اپوزیشن کا آواز اٹھانا مشکل
عام آدمی پارٹی کے ترجمان و راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے منگل کو کہا کہ اترپردیش میں یوگی اقتدار میں اپوزیشن کا آواز اٹھانا مشکل ہوگیا ہے۔ راجیہ سبھا رکن نے الزام لگایا کہ دہلی حکومت کے سابق وزیر و عاپ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی رائے بریلی میں اسکول دیکھنے جارہے تھے اس دوران پولیس کے ذریعہ ان پر منصوبہ بند طریقے سے حملہ کرایا جاتا ہے اور پولیس بعد میں اس حملہ آور کو بھگا دیتی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 12, 2021 11:05 PM IST

یوگی اقتدار میں اپوزیشن کا آواز اٹھانا مشکل: سنجے سنگھ
سلطانپور: عام آدمی پارٹی کے ترجمان و راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ (AAP MP Sanjay Singh) نے منگل کو کہا کہ اترپردیش میں یوگی اقتدار میں اپوزیشن کا آواز اٹھانا مشکل ہوگیا ہے۔ راجیہ سبھا رکن نے الزام لگایا کہ دہلی حکومت کے سابق وزیر و عاپ ایم ایل اے سومناتھ بھارتی (AAP MLA Somnath Bharti) رائے بریلی میں اسکول دیکھنے جارہے تھے اس دوران پولیس کے ذریعہ ان پر منصوبہ بند طریقے سے حملہ کرایا جاتا ہے اور پولیس بعد میں اس حملہ آور کو بھگا دیتی ہے۔ آج اس ملزم شخص کو اس کی پارٹی 51ہزار روپئے دے کا اعزاز سے نوازتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن کا آواز اٹھانامشکل ہوگیا ہے۔ ان پر یوگی حکومت نے 15 ہزار مقدمے درج کرائے ہیں۔ جبکہ اتنے مقدمے تو کسی مافیا کے خلاف بھی نہیں درج ہون گے۔ اس میں سے ایک ملک سے غداری کا مقدمہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے انتباہی انداز میں کہا کہ چاہے حکومت ایک ہزار مقدمے درج کرادے اور ایک ہزار بار جیل بھیج دے مگر وہ اسکول،اسپتال، پٹری گمٹی کے لوگوں کے مسائل اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے سلطان پور میں قبضہ کر کے بنائی گئی دوکانوں کو ہٹانے کی مخالفت کی اور کہار کہ ملک کے قانون کو یو پی حکومت نہیں مان رہی۔قانون کہتا ہے کہ پٹری گمٹی کے دوکانداروں کو ایک ماہ قبل مطلع کئے اور بغیر ٹاون بینڈنگ کمیٹی کی رضا مندی اور بغیر انہیں دوسری جگہ پر بسائے ان کا ہٹایا نہیں جاسکتا۔
یوپی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ ہمارے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کے ساتھ پولیس نے ہی ان پر حملہ کرایا اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے زرعی قانون کے بارے میں کہا کہ انہیں واپس لیا جانا چاہئے اور عام آدمی پارٹی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال شروع سے ہی کسانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اس کے علاوہ سنجے سنگھ نے ریڑی پٹری دوکانداروں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سلطانپور اور اترپردیش میں ان کے ساتھ زبردستی اور ناانصافی ہو رہی ہے۔ اس پر روک لگنی چاہئے۔ سومناتھ بھارتی کے گرفتاری معاملے پر سنجے سنگھ نے کہا کہ ان کی سماعت کی آئندہ تاریخ 13 جنوری کو ہے، اس کے بعد ہی ہم کوئی حکمت عملی بنائیں گے۔