اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Punjab Politics: سنیل جھاکھڑ کو نہیں ملی پنجاب کی کمان تو مسترد کردیا نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ

    Punjab Deputy Chief Minister: ذرائع نے بتایا کہ سنیل جھاکھڑ نے پارٹی لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے ایماندار کارکن ہیں اور کسی عہدے کے لئے بے قرار نہیں ہیں۔ انہوں نے لیڈران سے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی کانگریس نہیں چھوڑیں گے اور نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی قبول نہیں کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چنڈی گڑھ: کیپٹن امریندر سنگھ (Captain Amarinder Singh) کے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس (Congress) نے چرنجیت سنگھ چنی (Charanjit Singh Channi) کو پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سکھجندر سنگھ رندھاوا اور برہما موہندر کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔ 11 بجے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے ساتھ یہ دونوں بھی عہدے اور راز داری کا حلف لیں گے۔ وہیں وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل رہے کانگریس لیڈر سنیل جھاکھڑ (Sunil Jakhar) نے اتوار کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

      کانگریس کے مرکزی آبزرور نے ہفتہ کے روز کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد چرنجیت سنگھ چنی کے نام کے اعلان سے قبل ہی سنیل جھاکھڑ کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دینے کے لئے ان سے بات چیت کی تھی، لیکن سنیل جھاکھڑ نے اسے قبول نہیں کیا۔ اس کے بعد دہلی میں بھی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے سنیل جھاکڑ کے سامنے یہ تجویز پیش کی تھی، لیکن انہوں نے پھر بھی یہ عہدہ لینے سے انکار کردیا۔

      ذرائع نے بتایا کہ سنیل جھاکھڑ نے پارٹی لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے ایماندار کارکن ہیں اور کسی عہدے کے لئے بے قرار نہیں ہیں۔
      ذرائع نے بتایا کہ سنیل جھاکھڑ نے پارٹی لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے ایماندار کارکن ہیں اور کسی عہدے کے لئے بے قرار نہیں ہیں۔

      ذرائع نے بتایا کہ سنیل جھاکھڑ نے پارٹی لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ کانگریس کے ایماندار کارکن ہیں اور کسی عہدے کے لئے بے قرار نہیں ہیں۔ انہوں نے لیڈران سے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی کانگریس نہیں چھوڑیں گے اور نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ بھی قبول نہیں کریں گے۔

      وہیں کانگریس کے پنجاب جنرل سکریٹری ہریش راوت نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا ہے کہ ایک عام خیال تھا کہ ریاست میں دو نائب وزرائے اعلیٰ ہونے چاہئے۔ ہریش راوت نے کہا ہے کہ جلد ہی ہم کابینہ کے ناموں کے ساتھ اس پر فیصلہ کریں گے۔ کچھ ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، لیکن یہ وزیر اعلیٰ کا خصوصی اختیار ہے، جو پارٹی اعلیٰ کمان کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں۔

      ایک دلت سکھ لیڈر کو وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کرنے کے بعد کانگریس کم از کم ایک ہندو لیڈر کو نائب وزیر اعلیٰ بنانا چایتی ہے۔ سینئر رکن اسمبلی اور ہندو چہرہ برہما موہندرا کو نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے۔ وہ کیپٹن امریندر سنگھ  کابینہ میں مقامی بلدیاتی وزیر تھے۔ سکھجندر سنگھ رندھاوا کو بھی دوسرا نائب وزیر اعلیٰ نامزد کیا جاسکتا ہے اور انہیں ایک اہم قلمدان بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ عہدے کے دوڑ میں تھے اور امریندر سنگھ کابینہ میں وزیر جیل کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: