اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Super cyclone:ہندوستان کے لئے بہت خطرناک ہوسکتے ہیں سوپر سائیکلون، محققین نے اپنی رپورٹ میں ظاہر کیا اندیشہ

    Super cyclone: بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ہائیڈرولوجی کے پروفیسر اور اس تحقیق سے وابستہ محقق سیف الاسلام نے کہا کہ حال ہی میں جاری آئی پی سی سی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے سپر سائیکلون کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

    • Share this:
      Super cyclone:موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے، سوپر سائیکلون کی سب سے شدید شکل، مستقبل میں ہندوستان کے لیے بہت مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ بات برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں کہی ہے۔ محققین نے 2020 کے سپر سائیکلون امفان کی تحقیقات کی، جس نے جنوبی ایشیا میں دستک دی اور سب سے زیادہ تباہی مچائی۔ ساتھ ہی انہوں نے گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافے سمیت مختلف حالات کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں سوپر سائیکلون کے اثرات کی پیش گوئی کی۔

      برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کے محققین نے اپنی رپورٹ میں ظاہر کیا امکان
      کلائمیٹ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج موجودہ شرح سے ہوتا رہا تو ہندوستان کے لوگوں کو 2020 کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ سیلاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یونیورسٹی آف برسٹل میں کلائمیٹ سائنس کے پروفیسر اور اس تحقیق کے سرکردہ مصنف ڈین مچل نے کہا کہ جنوبی ایشیا آب و ہوا کے حوالے سے حساس ترین خطوں میں سے ایک ہے۔ یہاں پر سپر سائیکلون کی وجہ سے لاکھوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Climate Crisis: پیرس سےگلاسگوتک، بگڑتےہوئےموسمیاتی بحران کےدوران دنیاکی نظریں ہندوستان پر

      یہ بھی پڑھیں:
      Banking Sector Crisis:سیمی کنڈکٹر چپ نے پھنسائے لاکھوں ڈیبٹ کارڈ،چپ کی کمی،بینک سیکٹرمتاثر

      بین الاقوامی محققین نے اس صدی میں طوفانوں کے اثرات کو جاننے کے لیے خصوصی آب و ہوا کے ماڈلز کا استعمال کیا۔ بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ہائیڈرولوجی کے پروفیسر اور اس تحقیق سے وابستہ محقق سیف الاسلام نے کہا کہ حال ہی میں جاری آئی پی سی سی کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے سپر سائیکلون کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: