'ہم وکیلوں کی کمائی کرانے نہیں بیٹھے'، چیف جسٹس چندرچوڑ نے دکھایا سخت رخ، جانئے پورا معاملہ
'ہم وکیلوں کی کمائی کرانے نہیں بیٹھے'، چیف جسٹس چندرچوڑ نے دکھایا سخت رخ، جانئے پورا معاملہ
Supreme Court News: چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے جمعہ کو کہا کہ ہم وکیلوں کی کمائی کرانے نہیں بیٹھے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کون کورٹ میں پیش ہوا اور کون نہیں ۔ اگر کوئی عدالت میں آیا ہی نہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں ۔
نئی دہلی : چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے جمعہ کو کہا کہ ہم وکیلوں کی کمائی کرانے نہیں بیٹھے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کون کورٹ میں پیش ہوا اور کون نہیں ۔ اگر کوئی عدالت میں آیا ہی نہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں ۔ ہم ایسے لوگوں کی مدد نہیں کریں گے ۔ چیف جسٹس کے سخت تیور کے بعد کورٹ میں سناٹا چھا گیا ۔
دراصل یہ معاملہ ایک خاتون وکیل کی جانب سے سینئر وکیل کا نام کیس میں شامل کرنے کی مانگ سے وابستہ ہے ۔ ایک معاملہ کی سماعت کے دوران خاتون وکیل نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں سینئر وکیل کا نام شامل کیا جائے ۔ اس مطالبہ پر چیف جسٹس ناراض ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کورٹ میں آیا ہی نہیں تو ہم کیا کرسکتے ہیں، ہم ایسے لوگوں کی مدد نہیں کریں گے ۔ چیف جسٹس چندر چوڑ کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ عدالتیں کسی وکیل کی حاضری کو نشان زد نہیں کرسکتی ہیں ۔ اگر وہ حقیقت میں معاملہ میں پیش نہیں ہوا ہے ۔
حالانکہ وکیل نے زور دیا تو چیف جسٹس نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ انہیں یاد ہے کہ اس معاملہ میں کون پیش ہوا تھا اور عدالت وکیلوں کیلئے آمدنی پیدا کرنے کیلئے نہیں ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔