Prostitution is Legal: سپریم کورٹ (Supreme Court) نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پولیس (Police) کو حکم دیا ہے کہ وہ سیکس ورکرس کے کام میں مداخلت نہ کریں۔ عدالت نے جسم فروشی کو پروفیشن مانتے ہوئے کہا کہ پولیس کو بالغ اور رضامندی سے جسم فروشی کا کاروبار کرنے والی خواتین کے خلاف مجرمانہ کارروائی نہیں کرنی چاہیے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سیکس ورکرز بھی قانون کے تحت عزت اور مساوی تحفظ کے حقدار (Sex workers are also entitled to dignity and equal protection under the law) ہیں۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ایل ناگیشورا راؤ، بی آر گوائی اور اے ایس بوپنا کی بنچ نے جسم فروشی کے پیشے کے حقوق کے تحفظ کے لیے 6 ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکس ورکرز بھی قانون کے تحت مساوی تحفظ کے حقدار ہیں۔
عدالت نے کہا، جب یہ واضح ہو جائے کہ سیکس ورکر بالغ ہے اور یہ کام اپنی مرضی سے کر رہی ہے تو پولیس کو اس میں مداخلت کرنے اور مجرمانہ کارروائی کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ عدالت نے کہا کہ اس ملک کے ہر فرد کو آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت باوقار زندگی گزارنے کا حق ہے۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ جب بھی پولیس چھاپے مارے تو سیکس ورکر کو کو گرفتار نہ کیا جائے اور نہ ہی انہیں ہراساں کیا جائے کیونکہ رضاکارانہ طور پر جسم فروشی کے کام میں ملوث ہونا غیر قانونی نہیں ہے، صرف کوٹھا چلانا غیر قانونی ہے۔
Amreena Bhat کا قتل، بہنوئی نے بتائی واردات کی کہانی، شوٹنگ کیلئے بلایا اور پھر۔۔۔
عدالت نے کہا، عورت ایک سیکس ورکر ہے، صرف اس لیے اس کے بچے کو اس کی ماں سے الگ نہ کیا جائے۔ جسم فروش اور ان کے بچوں کو بھی بنیادی تحفظ اور باوقار زندگی کا حق حاصل ہے۔ اگر کوئی نابالغ کسی کوٹھے میں رہتے پایا جاتا ہے، یا کسی جسم فروش کے ساتھ رہتے ہوئے پایا جاتا ہے، تو یہ نہ سمجھا جائے کہ بچے کو اسمگل کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سیکس ورکرز کو بھی تمام بنیادی انسانی حقوق اور شہریوں کے لیے آئین میں درج دیگر حقوق کا حق حاصل ہے۔ بنچ نے کہا، پولیس کو تمام جسم فروشوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنا چاہئے اور ان کے ساتھ زبانی یا جسمانی طور پر بدسلوکی نہیں کرنی چاہئے۔ اور نہ ہی انہیں کوئی جنسی عمل کرنے پر مجبور کیا جانا چاہئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔