سپریم کورٹ کے فیصلوں کے کاپی اب جلد ہی ہندی سمیت ملک کی دگیر زبانوں میں دستیاب کرائی جائے گی۔ اس سے لوگوں کو اپنی زبان میں عدالت کے فیصلے کی معلومات حاصل ہوگی۔ ملک کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ہفتہ کو بار کاونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا (بی سی ایم جی) کی جانب ممبئیکے دادر میں واقع یوگی سبھاگرہ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران یہ اعلان کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کے آخری شخص کو تیزی اور سستے میں انصاف ملے، اس کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ جب تک ہمارے ملک کے شہری کو اس زبان میں عدالت کے فیصلے کی جانکاری نہیںملے گی جس زبان کو وہ سمجھتا ہے تب تک عدالتی نظام کی تاثیر ثابت نہیں ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے عدالتوں میں جامع تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو ہر زبان میں دستیاب کرانے کا کام جاری ہے۔ اس لیے قانون شخص کے اوپر نہیں ہوسکتی قانون کو فرد کے لیے بنایا گیا ہے۔ چیف جسٹس چندرچوڑ نے عدالت کی کارروائی کے راست ٹیلی کاسٹ پر بھی زور دیا اور کہا، میرا مشن ہے کہ عدلیہ کے کام کاج اور تکنیک بہتر بنے۔ انہوں نے عدلیہ میں خواتین کی حصہ داری بڑھانے کی تعریف کرتے ہوئے نوجوان اور نئے وکیلوں کو زیادہ مواقع دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ آدھے گھنٹے نوجوان وکیلوں کو سنتا ہوں۔ اس سے ملک کی نبض کی جانکاری ملتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:
چیف جسٹس نے بار کاونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا (بی سی ایم جی) کی جانب سے تیار کی گئی سول و کریمنل پریکٹس ہینڈبُک کا رسم اجرا انجام دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی سی ایم جی کے ایئر نیوز و وویوز چینل کی بھی شروعات کی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔