نئی دہلی: پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم (Prophet Muhammad) کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کے معاملے میں بی جے پی (BJP) کی سابق ترجمان نوپور شرما (Nupur Sharma) کو سپریم کورٹ (Supreme Court) نے بڑی راحت دے دی ہے، جی ہاں، سپریم کورٹ نے جمعہ کو نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وکیل ابو سہیل (Abu Sohail) نے سپریم کورٹ میں یہ عرضی داخل کی تھی۔ عرضی میں افسران کو نوپور شرما کے خلاف کارروائی کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سابق بی جے پی لیڈر نوپور شرما کو پیغمبر محمدﷺ کے خلاف نفرت آمیز بیان دینے اور مسلم طبقے کی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے ان پر کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے۔
ہندوستان کے چیف جسٹس یویو للت کی صدارت والی بینچ نے عرضی گزار ابو سہیل کو عرضی واپس لینے کا مشورہ دیا۔ بینچ نے کہا کہ یہ آسان اور نقصاندہ لگ سکتا ہے، لیکن اس کے دور رس نتائج ہیں۔ اس کے بعد ابو سہیل نے اپنی عرضی واپس لے لی اور اس طرح عرضی خارج کردی گئی۔

ہندوستان کے چیف جسٹس یویو للت کی صدارت والی بینچ نے عرضی گزار ابو سہیل کو عرضی واپس لینے کا مشورہ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، عرضی میں نوپور شرما کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کیونکہ نوپور شرما کے بیان نے آئین کے آرٹیکل 14, 15, 21, 26 اور 29 اور دیگر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نفرت آمیز تبصرہ اور مسلم طبقے کی جذبات کو مجروح کرنے کے لئے ان پر کارروائی کریں اور انہیں گرفتار کریں۔
واضح رہے کہ ایک نیوز چینل میں ڈیبیٹ کے دوران نوپور شرما نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر تبصرہ کیا تھا، جسے مسلم تنظیموں نے متنازعہ قرار دیا۔ اس کے بعد پورے ملک میں ان کے خلاف احتجاج ہونے لگے۔ ساتھ ہی کئی مقامات پر پُرتشدد حادثات ہوئیں۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے انہیں بی جے پی نے پارٹی سے نکال دیا۔ واضح رہے کہ نوپور شرما کے خلاف کئی ریاستوں میں کیس درج کئے گئے تھے۔ ان سبھی معاملوں کو دہلی ٹرانسفر کرنے کا حکم پہلے ہی دیا جاچکا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔