உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مکیش امبانی کے اہل خانہ کو دی گئی سیکورٹی جاری رکھنے پر مرکز کو سپریم کورٹ سے ملی منظوری

    Assam Flood: مکیش امبانی اور اننت امبانی نے سی ایم ریلیف فنڈ میں دئے 25 کروڑ روپے، ہیمنت بسو سرما نے ادا کیا شکریہ

    Assam Flood: مکیش امبانی اور اننت امبانی نے سی ایم ریلیف فنڈ میں دئے 25 کروڑ روپے، ہیمنت بسو سرما نے ادا کیا شکریہ

    سپریم کورٹ نے ملک کے مشہور بزنس مین مکیش امبانی اور ان کی فیملی کے اراکین کو ممبئی میں دی جا رہی سیکورٹی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں تریپورہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل کی بنیاد پر جاری معاملے کی سماعت خارج کردی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سپریم کورٹ نے ملک کے مشہور بزنس مین مکیش امبانی اور ان کی فیملی کے اراکین کو ممبئی میں دی جا رہی سیکورٹی جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں تریپورہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل کی بنیاد پر جاری معاملے کی سماعت خارج کردی۔ عرضی میں مکیش امبانی اور ا نکی فیملی کو ٹاپ کٹیگری کی سیکورٹی دینے سے متعلق سوال اٹھائے گئے تھے۔ معاملے کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ کو یہ بتایا گیا کہ ٹاپ بزنس مین اپنی سیکورٹی پر ہونے والے  اخراجات کی حکومت کو ادائیگی کردیتے ہیں۔

      سپریم کورٹ نے پوچھا- عرضی کا جواز کیا ہے

      سپریم کورٹ میں چیف جسٹس این وی رمن کی قیادت والی بینچ نے ایک عوامی مفاد عامہ کی عرضی پر تریپورہ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج دینے والی مرکزی حکومت کی اپیل منظور کرلی۔ بینچ نے کہا کہ ایسی عرضی کی سماعت کی کوئی ضرورت نہیں ہے، خاص طور پر تب، جب امبانی فیملی سیکورٹی پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی خود کر رہی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے عرضی گزار وکاس ساہا کی طرف سے پیش وکیل سے پوچھا، ’(اس معاملے میں) آپ کی عرضی دائر کرنے کا جواز کیا ہے اور سیکورٹی سے متعلق آپ کیوں فکر مند ہیں؟ یہ کسی اور کی سیکورٹی کا مسئلہ ہے۔

      پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ایڈوانس ویپن نہیں رکھ سکتے

      امبانی فیملی کی طرف سے پیش سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا کہ (امبانی فیملی کو) سیکورٹی بندوبست دیئے جانے کو چیلنج دینے والی عرضی ’بدقسمتی‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیملی سیکورٹی پر آنے والے اخراجات کی بھرپائی خود کر رہا ہے۔ سالوے نے کہا کہ ریلائنس سربراہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی گھرانوں میں سے ایک کو چلاتے ہیں۔ اس میں 40-50 لاکھ لوگ کام کرتے ہیں۔

      ہریش سالوے نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج کس طرح کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ مغربی ممالک سے الگ، ہمارے یہاں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ایڈوانس اور ہائی لیول کے ویپن نہیں رکھ سکتے ہیں۔ سالوے نے کہا کہ حکومت امبانی کو سیکورٹی فراہم کرنے جو بھی خرچ کرتی ہے، اس کی پوری طرح سے ادائیگی کر دی جاتی ہے۔

       

      مکیش امبانی کو 2013 سے +Z سیکورٹی کور

      مرکزی حکومت 2013 سے مکیش امبانی کو +Z سیکورٹی کور مہیا کرا رہی ہے۔ وہ ملک کے پہلے ایسے بزنس مین ہیں، جنہیں اس طرح کا سیکورٹی کور ملا ہوا ہے۔ امبانی کو یہ سیکورٹی کور دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ ہی انٹلی جنس بیورو کی طرف سے سیکورٹی  تشخیص کے بعد لیا گیا تھا۔ سال 2016 سے مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی کو +Y سیکورٹی دی جارہی ہے۔ ان کے تین بچوں کو مہاراشٹر حکومت کی طرف گریڈیڈ سیکورٹی کور دیا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، زیڈ پلس سیکورٹی کور پر تقریباً 20 لاکھ روپئے ماہ کا خرچ آتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: