உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

    وزیر اعظم مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

    وزیر اعظم مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

    سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلینج کرنے والی ایک درخواست کو خارج کردیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نریندر مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کردی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلینج کرنے والی ایک درخواست کو خارج کردیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نریندر مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکیورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کردی۔ عدالت عظمی نے گزشتہ بدھ کو اس معاملے میں فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ گذشتہ سماعت پر درخواست گزار تیج بہادر کے وکیل پردیپ یادو کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کے کافی زور لگایا تھا، لیکن عدالت عظمیٰ نے ان کے ارادے کو محسوس کرتے ہوئے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے متعدد بار بینچ سے معاملے کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن جسٹس بوبڈے نے وکیل کے مقصد کو بخوبی بھانپ لیا ہے اور وکیل سے بار بار جرح کرنے کو کہا تھا۔

      جسٹس بوبڈے نے کہا تھا کہ سماعت بار بار موخر نہیں کی جاسکتی۔ یہ مقدمہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے اور چار بار تو وہ ہی سن چکے ہیں- چیف جسٹس نے تیج بہادر کے سماعت ملتوی کرنے کے مطالبے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "آپ کئی بار سماعت ملتوی کراچکے ہیں۔" آپ عدالت کی توہین کررہے ہیں۔" چیف جسٹس نے درخواست گزار کو سر زنش کرتے ہوئے کہا، "ہم آپ کی بات صرف اس لئے سن رہے ہیں کہ یہ وزیر اعظم سے متعلق معاملہ ہے۔"

      سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلینج کرنے والی ایک درخواست کو خارج کردیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نریندر مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکیورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کردی۔
      سپریم کورٹ نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے وارانسی میں 2019 کے انتخابات کو چیلینج کرنے والی ایک درخواست کو خارج کردیا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نریندر مودی کے انتخاب کو چیلنج کرنے والے بارڈر سیکیورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کے سابق جوان تیج بہادر کی درخواست خارج کردی۔


      درخواست گزار کے وکیل نے وزیر اعظم کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل سے وکالت نامہ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور نوٹس جاری کرنے کو کہا تھا۔ وزیر اعظم کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ہریش سالوے نے کہا تھا کہ درخواست گزار نے دو کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے، ایک آزاد کے طور پر اور ایک سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر۔ ایک نامزدگی میں کہا گیا ہے کہ اسے ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے اور ایک میں ایسا کچھ نہیں کہا گیا تھا- بعد میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
      واضح رہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے سابق فوجی تیج بہادر یادو نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمی میں درخواست دائر کی تھی جس میں ہائی کورٹ کا خیال تھا کہ تیج بہادر نہ تو وارانسی ووٹر ہیں اور نہ ہی وزیر اعظم مودی کے خلاف امیدوار تھے۔ اس بنیاد پر، ان کی انتخابی درخواست دائر کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وارانسی سے وزیر اعظم مودی کے خلاف انتخاب لڑنے کے خواہاں تیج بہادر کی نامزدگی کو غلط معلومات کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: