سپریم کورٹ نے تین طلاق آرڈینینس کو چیلنج دینے والی عرضی کی خارج
سپریم کورٹ نے تین طلاق آرڈی نینس کو چیلنج دینے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ وکیل دیپک کنسل نے اسے چیلنج دیا تھا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 11, 2019 12:42 PM IST

علامتی تصویر
سپریم کورٹ نے تین طلاق آرڈینینس کو چیلنج دینے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ وکیل دیپک کنسل نے اسے چیلنج دیا تھا۔ بتا دیں کہ کہ تین طلاق پر لاگیا گیا آرڈینینس لوک سبھا میں گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا، لیکن راجیہ سبھا میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے منظور نہیں ہو پایا تھا، جس کی وجہ سے حکومت کوآرڈینینس لانا پڑا تھا۔
اس کے بعد سرمائی اجلاس میں حکومت نے اس بل میں کچھ ترمیم کر اسے لوک سبھا سے پھر منظور کروا لیا تھا، لیکن ایوان بالا میں یہ پھر زیر التوا ہو گیا۔ تین طلاق کے خلاف لائے گئے اسی آرڈینینس کو سپریم کورٹ میں وکیل دیپک کنسل نے چیلنج دیا تھا جسے عدالت عظمی نے خارج کر دیا ہے۔