جبرا تبدیلی مذہب انتہائی سنگین معاملہ، سپریم کورٹ نے کہا: اس کو روکے سرکار، داخل کرے حلف نامہ
جبرا تبدیلی مذہب انتہائی سنگین معاملہ، سپریم کورٹ نے کہا: اس کو روکے سرکار، داخل کرے حلف نامہ
Conversion Story: سپریم کورٹ نے جبرا تبدیلی مذہب کو انتہائی سنگی معاملہ قرار دیا ہے ۔ کورٹ نے پیر کو مرکز سے کہا کہ وہ اس کو روکنے کیلئے قدم اٹھائے اور اس سمت میں سنجیدہ کوشش کرے ۔
نئی دہلی : سپریم کورٹ نے جبرا تبدیلی مذہب کو انتہائی سنگی معاملہ قرار دیا ہے ۔ کورٹ نے پیر کو مرکز سے کہا کہ وہ اس کو روکنے کیلئے قدم اٹھائے اور اس سمت میں سنجیدہ کوشش کرے ۔ عدالت نے خبر دار کیا کہ اگر جبرا تبدیلی مذہب کو نہیں روکا گیا تو ایک انتہائی مشکل صورتحال پیدا ہوگی ۔
جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس ہما کوہلی کی بینچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا کہ سرکار لالچ کے ذریعہ تبدیلی مذہب پر لگام لگانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتائے ۔ بینچ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے ، مرکز کے ذریعہ جبرا تبدیلی مذہب کو روکنے کیلئے سنجیدہ کوشش کی جانی چاہئے ۔ بصورت دیگر انتہائی مشکل صورتحال سامنے آئے گی ۔ ہمیں بتائیں کہ آپ کیا کارروائی کرنے کی تجویز رکھتے ہیں، آپ کو مداخلت کرنی ہوگی ۔ عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے، جو ملک کی سیکورٹی اور مذہبی آزادی کو متاثر کرتا ہے، اس لئے بہتر ہوگا کہ مرکزی سرکار اپنا رخ واضح کرے اور اس طرح کے جبرا تبدیلی مذہب کو روکنے کیلئے آگے کیا قدم اٹھائے جا سکتے ہیں، اس پر جوابی حلف نامہ داخل کرے ۔
خیال رہے کہ عدالت عظمی کے وکیل اشونی کمار اپادھیائے کے ذریعہ دائر ایک عرضی پر سماعت کررہی تھی ۔ عرضی میں مرکز ار ریاستوں کو ڈرا دھمکا کر، لالچ دے کر اور پیسہ کا لالچ دے کر تبدیلی مذہب پر لگام لگانے کیلئے سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔