ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہجومی تشددکے تعلق سے داخل کی گئی عرضی پرسماعت۔مرکزاور10 ریاستوں کوسپریم کورٹ کا نوٹس جاری

عدالت نےمرکز سمیت 8 ریاستوں کونوٹس جاری کیاہے۔کورٹ نے اترپردیش۔ بہار،مدھیہ پردیش،دہلی،راجستھان،جموں کشمیر اور آندھرپردیش کونوٹس جاری کیاہے

  • Share this:
ہجومی تشددکے تعلق سے داخل کی گئی عرضی پرسماعت۔مرکزاور10 ریاستوں کوسپریم کورٹ کا نوٹس جاری
آئین کی نظر میں سبھی آستھائیں (عقیدے) یکساں ہیں۔ کورٹ آستھا نہیں ثبوتوں پرفیصلہ دیتا ہے۔

ہجومی تشددکےتعلق سےداخل عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ۔عدالت نےمرکز سمیت 10 ریاستوں کونوٹس جاری کیاہے۔کورٹ نے اترپردیش۔ بہار،مدھیہ پردیش،دہلی،راجستھان،جموں کشمیر اور آندھرپردیش کونوٹس جاری کیاہے۔توہین عدالت کی عرضی میں کہاگیاہے کہ دوہزارآٹھ میں تفصیلی گائڈلائن جاری کی گئی تھی۔ لیکن اس پر حکومتیں صحیح طریقےسےعمل نہیں کررہی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہجومی تشددجیسےواقعات رونما ہورہےہیں ۔ عرضی کے مطابق پولیس اورمقامی انتظامیہ نے بھی کارگرقدم نہیں اٹھایاہے۔


یادرہے کہ عدالت میں مفاد عامہ عرضی داخل کر 2018 میں سپریم کورٹ کے ذریعہ اس معاملے میں دیے گئے ایک فیصلہ کو ٹھیک سے نافذ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے آج مرکزی وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کیا ہے

First published: Jul 26, 2019 03:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading