உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک بھر کے اسکول۔کالجوں میں ہو ایک جیسی ڈریس، مانگ پر سپریم کورٹ نے کیا صاف انکار

    دراصل سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے کے بیٹے اور قانون کے طالب علم 18 سالہ نکھل اپادھیائے نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کامن ڈریس کوڈ کو لاگو کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      سپریم کورٹ میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کامن ڈریس کوڈ کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے صاف کہا کہ یہ عرضی ہماری مداخلت کے لائق نہیں ہے۔

      دراصل سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے کے بیٹے اور قانون کے طالب علم 18 سالہ نکھل اپادھیائے نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں کامن ڈریس کوڈ کو لاگو کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

       

      عرضی میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی جانی چاہئے کہ وہ تمام منظور شدہ تعلیمی اداروں کے لیے ڈریس کوڈ کو نافذ کریں۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ اس سے ملک میں مساوات، سماجی اتحاد اور وقار کو یقینی بنانا چاہیے اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو تقویت ملے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: