سپریم کورٹ کا مدھیہ پردیش حکومت کو حکم، 17سال سے لاپتہ لڑکے کا پتہ لگانے کیلئے بنائے ایس آئی ٹی
سپریم کورٹ فائل فوٹو
عدالت نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ ایس آئی ٹی کی تشکیل کرے اور اس عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مزید تفتیش ایس آئی ٹی کو سونپی جائے۔
سپریم کورٹ نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش حکومت کو درخواست گزار کے لاپتہ بیٹے کے معاملے کی جانچ کے لیے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اجئے رستوگی اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے حال ہی میں دئیے احکم میں کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی بنائے اور کیس کی جانچ اسے سونپے۔
17 سال سے لاپتہ ہے درخواست گزار کا بیٹا دراصل، درخواست گزار کا بیٹا تقریباً 17 سال سے لاپتہ ہے۔ درخواست گزاراٹّو نے شکایت کے ساتھ عدالت عظمیٰ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے نابالغ بیٹے کا پتہ نہیں چل رہا ہے۔ اس کے بیٹے کے خلاف 18 جنوری 2005 کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں کیا گیا چیلنج درخواست گزار نے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے سامنے ہیبیس کارپس کی درخواست بھی دائر کی تھی، جسے مئی 2020 میں خارج کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کو سونپی گئی ذمہ داری عدالت نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت کو ہدایت دیتے ہیں کہ وہ ایس آئی ٹی کی تشکیل کرے اور اس عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے مزید تفتیش ایس آئی ٹی کو سونپی جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل کردہ ایس آئی ٹی کی اسٹیٹس رپورٹ اس عدالت میں پیش کی جائے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کی سربراہی انسپکٹر جنرل آف پولیس کریں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔