ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

سپریم کورٹ میں بہار اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے کوروناوائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے بہار میں اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اجے کمار کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے احکامات پاس نہیں کرسکتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 25, 2020 05:50 PM IST
  • Share this:
سپریم کورٹ میں بہار اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ میں بہار اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کوروناوائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے بہار میں اسمبلی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا۔ جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اجے کمار کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے احکامات پاس نہیں کرسکتے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ انہیں الیکشن کمیشن کے سامنے نمائندگی کرنے کی اجازت دے ، لیکن بنچ نے کہا کہ وہ ہر کسی کو الیکشن کمیشن کے سامنے جانے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ وہ صرف متعلقہ درخواست واپس لینے کی اجازت دے سکتی ہے۔ اس کے بعد درخواست گزار نے درخواست واپس لے لی۔ درخواست گزار نے کہا کہ اس طرح کی عرضی پہلے بھی مسترد کردی گئی ہے، لیکن بہار میں کورونا وبا کے حوالے سے صورتحال میں اب بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، لہٰذا الیکشن ملتوی ہونا چاہئے۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ بہار میں اسمبلی انتخابات کرانے کے حالات نہیں ہیں۔ ریاست کے عوام کورونا وبا کی زد میں ہیں۔ دوسری طرف سیلاب نے بھی تباہی مچا دی ہے۔ سیاسی نکتہ نظر سے بھی ریاست میں منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ درخواست گزار نے 7 ستمبر کو درخواست دائر کی تھی ، جس کے بعد رجسٹری نے سماعت کے لئے تاریخ مقرر کردی تھی۔


چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے ایک پریس کانفرنس کرکے تاریخوں کا اعلان کیا۔ بہار میں تین مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے ایک پریس کانفرنس کرکے تاریخوں کا اعلان کیا۔ بہار میں تین مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔


وہیں دوسری جانب بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے ایک پریس کانفرنس کرکے تاریخوں کا اعلان کیا۔ بہار میں تین مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ پہلے مرحلہ میں 16 اضلاع کی 71 اسمبلی حلقوں میں 28 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ میں 17 اضلاع میں 94 سیٹوں پر تین نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تیسرے مرحلہ میں 15 اضلاع میں 78 اضلاع میں 7 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو ہوگی۔ الیکشن کمشنر سنیل ارورہ نے جانکاری دی کہ 243 سیٹوں والی بہار اسمبلی میں اس مرتبہ 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ پوسٹل بیلٹ سے ووٹ ڈال سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں 65 سال سے ہی یہ مطالبہ کررہی تھیں ، لیکن زیادہ بوتھوں کی تعداد ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا گیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 25, 2020 05:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading