اپنا ضلع منتخب کریں۔

    صاف ہوا میں سانس لینے دو، اپنا پیسہ میٹھائی پر خرچ کرو، دہلی میں پٹاخوں پر سے پابندی ہٹانے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ نے کہا

    صاف ہوا میں سانس لینے دو، اپنا پیسہ میٹھائی پر خرچ کرو، دہلی میں پٹاخوں پر سے پابندی ہٹانے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ نے کہا

    صاف ہوا میں سانس لینے دو، اپنا پیسہ میٹھائی پر خرچ کرو، دہلی میں پٹاخوں پر سے پابندی ہٹانے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ نے کہا

    Supreme Court on Delhi firecracker ban: دہلی این سی آر میں پٹاخوں پر عائد پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی پٹاخہ بیچنے والوں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے جلد سماعت سے جمعرات کو انکار کردیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی این سی آر میں پٹاخوں پر عائد پابندی کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی پٹاخہ بیچنے والوں کی عرضی پر سپریم کورٹ نے جلد سماعت سے جمعرات کو انکار کردیا ۔ پٹاخوں پر پابندی ہٹانے کی مانگ کرنے والی عرضی پر فوری سماعت سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے پٹاخہ بیچنے والوں کو اپنے پیسے میٹھائی پر خرچ کرنے کی نصیحت دی ۔ اتنا ہی نہیں ، کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صاف ہوا میں سانس لینے دو ۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ میں معاملہ زیر غور ہونے کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو ہی ڈی پی سی سی کے سبھی طرح کے پٹاخوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی لگانے سے متعلق فیصلہ کو چیلنج کرنے والی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

      دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا لگنے کے بعد سپریم کورٹ نے بھی پٹاخہ بیچنے والوں کو نصیحت دیتے ہوئے جھٹکا دے دیا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کو صاف ہوا میں سانس لینے دو اور اپنے پیسوں کو آپ میٹھائی پر خرچ کرو ۔ سپریم کورٹ کے سماعت کرنے سے انکار کا مطلب ہے کہ دہلی ۔ این سی آر میں دیوالی اور چھٹھ سمیت سبھی تہواروں پر اگلے حکم تک پٹاخوں پر پابندی لاگو رہے گی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کیدارناتھ وبدری ناتھ کانریندرمودی کریں گےدورہ، 41 لاکھ سےزیادہ یاتریوں کی بھی ہوگی شرکت


      یہ بھی پڑھئے: کووڈ۔19 کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی کے کیسوں میں اضافہ، آخر کیا ہے وجہ؟


      اس سے پہلے گرین پٹاخوں کو بیچنے کی اجازت دینے کی مانگ کرنے والی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے سماعت سے انکار کردیا تھا ۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ معاملہ میں سماعت کررہا ہے، لہذا ہائی کورٹ سماعت نہیں کرسکتا ۔ دراصل دہلی کے 50 سے زیادہ لائسنس ہولڈر کاروباریوں نے گرین پٹاخوں کو بیچنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی ۔

      سبھی طرح کے پٹاخوں کی ذخیرہ اندوزی اور فروخت پر مکمل پابندی کو چیلنج کرنے والی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے دہلی سرکار نے دلیل دی تھی کہ این جی ٹی کے فیصلہ کے پیش نظر پٹاخوں کی فروخت نہیں کی جاسکتی ہے اور یہاں تک کہ پٹاخوں کے اسٹاک کو بھی شہر سے باہر نہیں لے جایا جاسکتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: