ہوم » نیوز » وطن نامہ

آئی این ایکس میڈیا کیس : پی چدمبرم کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلیں پوری ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔پی چدمبرم کی جانب سے سینئر وکیل کپِل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے کل دن بھر بحث کی تھی، اس کے بعد تشار مہتا نے آج دلیلیں پوری کیں۔

  • Share this:
آئی این ایکس میڈیا کیس : پی چدمبرم کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ: فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کی جانب سے دائر ضمانت عرضی پر جمعرات کو اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ جسٹس آر بھانومتی،جسٹس اے ایس بوپنا اورجسٹس ریشی کیش رائے کی بینچ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے پیش سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی دلیلیں پوری ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔پی چدمبرم کی جانب سے سینئر وکیل کپِل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی نے کل دن بھر بحث کی تھی، اس کے بعد تشار مہتا نے آج دلیلیں پوری کیں۔


چدمبرم کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ


پی چدمبرم نے دہلی ہائی کورٹ کے 15نومبر کے اس فیصلے کے خلاف چیلنج کیاہے۔ جس میں اس نے سابق مرکزی وزیر کی ضمانت عرضی مسترد کردی تھی۔اس سے پہلے، پی چدمبرم نے کہا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کا ضمانت عرضی مسترد کرنے کا فیصلہ غلط ہے۔ہائی کورٹ نے گزشتہ 15نومبر کو کانگریس لیڈر پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا معاملے میں بڑ جھٹکا دیا تھا۔ جب اس نے ای ڈی سے جڑے معاملے میں انہیں ضمانت دینےسے انکار کردیاتھا۔ کپل سبل نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیاتھا،جس نے کہا تھا کہ وہ اس اپیل پرمنگل یا بدھ کو سماعت کرےگی۔

First published: Nov 28, 2019 04:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading