ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سپریم کورٹ کی ہدایت ، مہاجر مزدوروں کو مفت میں گھر پہنچائیں ، پانچ جون کو ہوگی اگلی سماعت

سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کے عمل میں تیزی لائی جائے ۔ اگر کوئی مہاجر مزدور پیدل جاتا پایا جائے تو فورا اس کو شیلٹر اور کھانا پینا مہیا کرایا جائے ۔

  • Share this:
سپریم کورٹ کی ہدایت ، مہاجر مزدوروں کو مفت میں گھر پہنچائیں ، پانچ جون کو ہوگی اگلی سماعت
علامتی تصویر ۔ اے پی

ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 24 مارچ سے 31 مئی تک لاک ڈاون ہے ۔ لاک ڈاون کی سب سے زیادہ مار مہاجر مزدوروں اور کاریگروں پر پڑی ہے ۔ کام بند ہونے سے ان کے سامنے روزی روٹی کا بحران پیدا ہوگیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ پر از خود نوٹس لیتے ہوئے مہاجر مزدوروں کی صورتحال پر جمعرات کو اہم سماعت کی ۔ اس دوران سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی کہ مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کیلئے ان سے ریل یا بس کرایہ وصول نہ کیا جائے ۔ ان کے کرایے کا انتظام حکومت کرے ۔ اب اس معاملہ کی اگلی سماعت پانچ جون کو ہوگی ۔


سپریم کورٹ نے اس دوران حکومت کو یہ بھی ہدایت دی کہ مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کے عمل میں تیزی لائی جائے ۔ اگر کوئی مہاجر مزدور پیدل جاتا پایا جائے تو فورا اس کو شیلٹر اور کھانا پینا مہیا کرایا جائے ۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ریاستوں کی جانب سے مہاجر مزدوروں کو کھانا مہیا کرایا جائے ۔ ٹرینوں میں ریلوے کی جانب سسے انہیں کھانا اور پانی مہیا کرایا جائے ۔



سپریم کورٹ نے مہاجر مزدوروں کے معاملہ پر کہا کہ مہاجر مزدوروں کو گھر بھیجنے کیلئے رجسٹریشن ، ٹرانسپورٹ اور انہیں شیلٹر و کھانا پانی مہیا کرانے کو لے کر کئی خامیاں ہیں ۔ سپریم کورٹ نے مہاجر مزدوروں کی غربت اور دیگر پریشانیوں پر غور و خوض کیا ۔ عدالت عظمی نے کہا کہ رجسٹریشن کے بعد بھی مہاجر مزدوروں کو واپس گھر جانے کیلئے ہفتوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے ۔ بڑی تعداد میں مزدور پیدل ہی گھر جانے کیلئے مجبور ہورہے ہیں ۔


دراصل سپریم کورٹ نے لاک ڈاون کی وجہ سے بڑے شہروں سے پیدل اور سائیکل پر اپنے اپنے گھر کی جانب جارہے مزدوروں کی قابل رحم حالت کے بارے میں میڈیا کی سبھی خبروں کا از خود نوٹس لیا ۔ بینچ نے اس صورتحال کو انتہائی بدقسمتی قرار دیا اور مرکز و ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ۔ عدالت نے 28 مئی تک جواب بھی مانگا تھا ، جس پر جمعرات کو سماعت ہوئی ۔

نیوز 18 پول : لاک ڈاون کھلنے پر یہ کام کب سے اور کیسے کریں گے آپ ؟

First published: May 28, 2020 06:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading