کرناٹک حجاب تنازع: تین ججوں کی بینچ ہوسکتی ہے تشکیل، سپریم کورٹ نے کہی یہ بات
کرناٹک حجاب تنازع: تین ججوں کی بینچ ہوسکتی ہے تشکیل، سپریم کورٹ نے کہی یہ بات (Representational Image)
Karnataka Hijab Ban Row : سپریم کورٹ نے پیر کو کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کے کلاس رومز میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر غور کرنے کے لیے تین ججوں کی بنچ کے قیام کی درخواست پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو کرناٹک میں پری یونیورسٹی کالجوں کے کلاس رومز میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر غور کرنے کے لیے تین ججوں کی بنچ کے قیام کی درخواست پر غور کرنے پر اتفاق کیا۔ کچھ عرضی گزاروں کی نمائندگی کر رہیں سینئر وکیل میناکشی اروڑہ نے چیف جسٹس ڈی وائی کی سربراہی والی بینچ کے سامنے اس معاملہ کا تذکرہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں ہونے والے آئندہ امتحان کے پیش نظر اس معاملہ کی سماعت بہت ضروری ہو گئی ہے ۔
وکیل نے کہا کہ عدالت کی جانب سے پہلے دئے گئے منقسم فیصلے کے بعد طالبات سرکاری کالج چھوڑ کر پرائیویٹ کالجوں میں چلی گئی ہیں۔ اروڑہ نے مزید دلیل دی کہ امتحانات صرف سرکاری کالجوں میں منعقد کئے جاسکتے ہیں، لہذا طالبات کو حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ جسٹس وی راما سبرامنیم اور جے بی پردیوالا نے بھی وکیل سے رجسٹرار کے سامنے ذکر کرنے کیلئے بھی کہا تھا۔ وکیل نے کہا کہ معاملہ کو عبوری احکامات کے لئے اٹھایا جا سکتا ہے۔ بینچ نے کہا کہ یہ تین ججوں کا معاملہ ہے، ہم اسے دیکھیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں سپریم کورٹ نے کرناٹک کے پری یونیورسٹی کالجوں کی کلاسوں میں کچھ مسلم طالبات کے ذریعہ حجاب پر پابندی کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر الگ الگ فیصلہ دیا تھا۔ الگ الگ فیصلہ جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی ڈویژن بنچ نے دیا تھا۔ جسٹس گپتا نے کرناٹک حکومت کے سرکلر کو برقرار رکھا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کو خارج کر دی تھی۔
وہیں جسٹس دھولیا نے کرناٹک حکومت کے پری یونیورسٹی کالجوں کے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی لگانے کے فیصلہ کو خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین بھی بھروسہ کا دستاویز ہے اور اقلیت نے اکثریت پر اعتماد کیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔