سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 پردائر10عرضداشتوں پرسماعت آج،مرکزی کابینہ کے اجلاس پربھی سب کی نظر

آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد، آج جموں و کشمیر کے لئے بڑادن ہے۔ سپریم کورٹ آج آرٹیکل 370 پردائر10 عرضداشتوں پر سماعت کریگا۔

Aug 28, 2019 09:13 AM IST | Updated on: Aug 28, 2019 09:43 AM IST
سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 پردائر10عرضداشتوں پرسماعت آج،مرکزی کابینہ کے اجلاس پربھی سب کی نظر

سری نگر میں فوجی اہلکار خاردار تاروں سے سڑک بند کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔(تصویر:اے پی فوٹو)۔

آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد، آج جموں و کشمیر کے لئے بڑادن ہے۔ سپریم کورٹ آج آرٹیکل 370 پردائر10 عرضداشتوں پر سماعت کریگا۔5 اگست کو مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کومنسوخ کردیا تھا۔ کئی تنظیمیں ، رہنما اورگروپس حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ محمد اکبر لون، جسٹس (ر) حسن مسعودی، شاہ فیصل،شہلا رشید ، سیتارام یچوری نے حکومت کے فیصلے پرروک لگانے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضداشتیں دائر کی ہیں۔

تاہم، یہ سب کی عرضداشتوں میں الگ الگ معاملات کو اٹھایاگیاہے۔بعض عرضداشتوں میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے خلاف ہیں۔ جبکہ بعض جموں وکشمیر کی تنظیم نوقانو کے خلاف دائر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بعض عرضیوں میں وادی میں اب بھی موجود پابندیوں کے خلاف سوال اٹھائے گئے ہیں۔ ان تمام درخواستوں پر چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ سماعت کریگی۔

Loading...

کشمیر کے لئے حکومت کرسکتی ہے پیکیج کااعلان

ادھر، وزیراعظم نریندر مودی نے آج کابینہ کا ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ اس میں کشمیر کے لئے بڑے اعلانات ہوسکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی حکومت منتخب شعبوں میں ایف ڈی آئی کی شرائط میں نرمی کرنے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔ جن شعبوں کو شامل کیا جاسکتا ہے ان میں سنگل برانڈ ریٹیل سیکٹر، کوئلہ سیکٹر ، کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل میڈیا شامل ہیں۔ یہ اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔

Loading...